کوئٹہ میں فائرنگ چار افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو سرکاری اہلکاروں سمیت چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ بدھ کو رات کے وقت کوئٹہ کے جائنٹ روڈ پر فائرنگ کے دو علیحدہ علیحدہ واقعات پیش آئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پہلے واقعے میں ریلوے گارڈ عبدالصمد کا بیٹا وقار اور آرمی کے ای ایم آئی سینٹر کے ملازم محمد سعید پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس سے دونوں ہلاک ہو گئے۔ اس کے بعد ریلوے کی گارڈ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اقبال اور اسرار نامی نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں جنھیں سول ہسپتال لایا گیا لیکن وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔ کوئٹہ کے پولیس افسر رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ان واقعات کے بعد شہر میں خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔ کوئٹہ میں گزشتہ کچھ عرصہ سے پولیس پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس وجہ سے رات کے وقت پولیس کا گشت کم کر دیا گیا ہے۔ اٹھائیس مئی کے حوالے سے پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے ۔ تاحال اس واقعے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ کل رات اپنے آپ کو بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے بیبرگ بلوچ نے حب شہر میں بجلی کے کھمبے کو دھماکے سے اڑانے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی تھی۔ بیبرگ بلوچ نے بدھ کے روز کاہان کے قریب سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا دعوی کیا ہے لیکن سرکاری سطح پر ان حملوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ | اسی بارے میں خضدارگرفتاریاں، کوئٹہ میں فائرنگ 01 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں مزدور ہوٹل پر بم حملہ09 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ:پولیس کی گاڑی پر حملہ13 May, 2008 | پاکستان شیعہ جلوس حملہ، ملزموں کو سزا15 May, 2008 | پاکستان بگٹی ملازم ہلاک، سرچ آپریشن جاری25 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||