کوئٹہ میں مزدور ہوٹل پر بم حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر ایک ہوٹل کے قریب زور دار دھماکے میں کم سے کم دس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ کوئٹہ کے پولیس افسر محمد اکبر نے بتایا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے ایک ہوٹل پر دیسی ساخت کا بم پھینکا جس کے پھٹنے سے یہ نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ہوٹل پر زیادہ تر مزدور کھانا کھانے یا چائے پینے آتے ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے مں شدید خوف پایا جاتا ہے۔ سول ہسپتال میں کچھ زخمی خود چل کر آئے جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ محمد اکبر نے بتایا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ محمد اکبر سے جب یہ سوالات پوچھے گئے تو انھوں نے کہا کہ اس بارے میں تحقیقات ہو رہی ہیں جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔ یاد رہے دو روز پہلے کوئٹہ کے معروف تجارتی علاقے نجیب سٹریٹ سے کوئی سوا کلو وزنی بم برآمد کیا گیا تھا جسے بعد میں ناکارہ کر دیا گیا تھا۔ لیکن اس بم کے ساتھ چار خطوط ملے تھے جن پر لکھا گیا تھا کہ سی ڈیز، سینما اور کیبل مالکان اپنے کاروبار چھوڑ دیں وگرنہ ان پر شدید حملے ہو سکتے ہیں۔ ان خطوط کے بارے میں خیال ہے کہ یہ غیر معروف تنظیم غازی الرشید بریگیڈ کی جانب سے رکھے گئے تھے۔ اس کے علاوہ دو روز پہلے ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر چار تاجروں کو گولی مار دی گئی تھی جن میں سے دو ہلاک ہو گئے تھے اور دو زخمی ہیں۔ اسی طرح پولیس اہلکاروں پر وقفے وقفے سے حملے ہو رہے ہیں لیکن پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر پائی جس پر لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ | اسی بارے میں تاجروں کی ہلاکت، کوئٹہ میں ہڑتال08 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ: پرتشدد واقعات، چار ہلاک 07 May, 2008 | پاکستان نصیرآباد سے دو پولیس اہلکار اغواء04 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ: یونیورسٹی پروفیسر ہلاک22 April, 2008 | پاکستان دھماکے، سرچ آپریشن، گرفتاریاں14 April, 2008 | پاکستان دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک03 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||