بگٹی ملازم ہلاک، سرچ آپریشن جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں نواب اکبر بگٹی کی زمینوں کے انچارج کو اس کے بھائی سمیت ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ بعض مقامات سے سرچ آپریشن کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ڈیرہ بگٹی سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جوری کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں مکھنڑا بگٹی اور لورو بگٹی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ مکھنڑا بگٹی نواب اکبر بگٹی کے بیٹے سلیم اکبر بگٹی کی زمینوں کے رکھوالے تھے اور اتوار کی صبح جب وہ گھر سے باہر نکلے تو ان پر فائرنگ کی گئی ہے جس سے دونوں بھائی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی کے مختلف مقامات سے سرچ آپریشن کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، لیکن کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔ سرکاری سطح پر کہا گیا ہے کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے یہ معمول کی کارروائیاں ہیں۔ دو روز پہلے ڈیرہ بگٹی میں سرکاری اہلکاروں کے مکانات پر راکٹ داغے جانے کے بعد بھی سرچ آپریشن کیا گیا تھا جس میں سرکاری سطح پر کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی تھی لیکن مقامی لوگوں کے مطابق سکیورٹی فورسز کے اہلکار دو درجن کے لگ بھگ افراد کو ساتھ لے گئے تھے۔ |
اسی بارے میں بلوچستان: بدگمانی کے ساٹھ سال 17 August, 2007 | پاکستان پی پی پی کی بلوچوں سےمعافی 24 February, 2008 | پاکستان معافی مانگنا مثبت ہے: قوم پرست25 February, 2008 | پاکستان بلوچستان پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ20 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||