معافی مانگنا مثبت ہے: قوم پرست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بلوچ قوم سے معافی مانگنے کی قرار داد کو بلوچ قوم پرست جماعتوں نے مثبت قرار دیا ہے لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ادھر کوہلو کے قریبی علاقوں سے لوگوں نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا ہے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار عطاءاللہ مینگل نے پیپلز پارٹی کے اس رویے کو اچھا قرار دیا ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ سردار عطاءاللہ مینگل نے کہا ہے کہ صرف معافی مانگنے سے کام نہیں ہوگا جب تک بلوچوں کو یہ یقین نہ دلایا جائے کے امن کے قیام حالات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں لیکن ان کے بقول انہیں ایسا نہیں لگتا کہ کوئی بھی حکومت بلوچستان کا مسئلہ حل کر پائے گی۔ نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی جان محمد بلیدی کے مطابق پیپلز پارٹی حالات کو سمجھتے ہوئے بلوچستان کے مسائل کا حل ضرور نکالے گی لیکن صرف ایک جملے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔ فوجی کارروائیاں روکنا ہوں گی، سردار اختر مینگل سمیت دیگر گرفتار افراد ہو رہا کرنا ہوگا، لاپتہ افراد کو منظر عام پر لانا ہوگا اور بے گھر افراد کو ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت آباد کرنا ہوگا۔ کوہلو کے ضلعی ناظم انجینیئر علی گل مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اس بیان سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بلوچوں کا موقف درست ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سن دو ہزار تین میں جب صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کوئٹہ آئے تھے تو انہوں نے ماضی کی حکومتوں کی زیادتیوں کی معافی مانگی تھی لیکن دو سال بعد ان کے دور میں کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں مبینہ فوجی
اس کے علاوہ کوہلو رکھنی اور بارکھان کے قریبی دیہاتوں میں سیکیورٹی فورسز نے مبینہ سرچ آپریشن شروع کیا ہے جس میں کم سے کم ایک شخص کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ تین درجن سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ مری اتحاد کے ترجمان کے مطابق اس علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ ادھر ڈیرہ بگٹی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سوئی کے قریب ایک گیس پائپ لائین اور سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے جس میں ایک اہلکار ہلاک اورچھ زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پٹ فیڈر کے قریب ایک موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملوں کی ذمہ داری اپنے آپ کو بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے۔ | اسی بارے میں پیپلز پارٹی کی معافی طلبی پر ردِ عمل 24 February, 2008 | پاکستان پی پی پی:سب کی طرف سے بلوچوں سےمعافی 24 February, 2008 | پاکستان سندھ کے چیلنج اور حکومت سازی24 February, 2008 | الیکشن 2008 نئی حکومت: امید کی ایک کرن23 February, 2008 | الیکشن 2008 سندھ حکومت: متحدہ کیوں اہم 21 February, 2008 | الیکشن 2008 نواز لیگ، پنجاب پر ہی زور دیا22 February, 2008 | الیکشن 2008 حکومت سازی،ملاقاتیں شروع21 February, 2008 | الیکشن 2008 سرحد میں سیاسی جوڑ توڑ شروع21 February, 2008 | الیکشن 2008 | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||