BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 May, 2008, 11:43 GMT 16:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیعہ جلوس حملہ، ملزموں کو سزا

ملزموں پر الزام تھا کہ انہوں نے عاشورہ جلوس پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی
کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ان افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے مارچ دو ہزار چار میں عاشورہ کے جلوس پر حملے کی منصوبہ بندی اور اعانت کی تھی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نجیب اللہ نے عثمان سیف اللہ، داؤد بادینی، حیدر خان لہڑی، شوکت علی اور حبیب اللہ کو الزام ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ مولوی ظاہر اور محمد شعیب کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا ہے۔

یاد رہے عثمان سیف اللہ اور ان کے ساتھی شفیق الرحمان رند اس سال جنوری کے مہینے میں عاشورہ سے کچھ دن پہلے جیل سے کھڑکی، دروازہ یا روشندان توڑے بغیر فرار ہوگئے تھے۔

عثمان سیف اللہ کو جون دو ہزار چھ میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی گرفتاری پر بیس لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔

عثمان سیف اللہ کو سابق انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان شعیب سڈل نے بلوچستان میں اہل تشیع پر حملوں کا اہم کردار قرار دیا تھا۔

بلوچستان میں شعیہ برادری پر حملوں کا سلسلہ انیس سو ننانوے میں شروع ہوا جبکہ اس سے پہلے بلوچستان میں اس طرح کے واقعات کبھی پیش نہیں آئے تھے۔ انیس سو ننانوے کے بعد تین بڑے واقعات کے ساتھ کل ملا کر کوئی ایک سو تیس افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ان واقعات میں سن دو ہزار چار میں عاشورہ کے جلوس پر خود کش حملہ نمایاں رہا ہے جس میں لگ بھگ پچاس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس سے پہلے سن دو ہزار تین میں پرنس روڈ پر امام بارگاہ اثنا عشریہ پر اور سریاب روڈ پر ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس کیڈٹس کی گاڑی پر حملے میں باسٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق دو سال پہلے علمدار روڈ پر جلوس پر حملہ کنے والے دو خود کش حملہ آور وقت سے پہلے بم پھٹ جانے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
سزائےموت کی جگہ عمر قید
20 April, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد