کراچی حملہ: ملزم کو سزائے موت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے امریکی قونصلیٹ کے قریب بم دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک ملزم انوار الحق کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے، جبکہ ایک ملزم عثمان غنی کو ثبوت کی عدم دستیابی پر بری کردیا ہے۔ ملزم انوار الحق کا تعلق القاعدہ سے بتایا گیا ہے۔ سنہ دو ہزار چھ میں امریکی سفارت خانے کے قریب ہونے والے اس خودکش بم حملے میں ایک امریکی اہلکار ڈیوڈ فوائے سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج احمد نواز شیخ کی عدالت میں یہ مقدمہ زیر سماعت تھا، اس سے قبل دو مرتبہ اس فیصلے کو ملتوی کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں ملزمان کے خلاف چالیس گواہوں نے اپنے بیان قلمبند کروائے تھے۔ دو مارچ دو ہزار چھ کو میریئٹ ہوٹل کے عقبی حصے میں امریکی سفارتخانے کے قریب ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی امریکی اہلکار ڈیوڈ فوائے کی گاڑی سے ٹکرا دی تھی، جس میں ڈیوڈ فوئے سمیت چار افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ یہ دھماکہ امریکی صدر جارج بش کے پاکستان دورے سے صرف دو روز پہلے ہوا تھا۔ دلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صدر بش امریکی فارن سروس کے اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ |
اسی بارے میں بم دھماکہ خودکش حملہ تھا:پولیس02 March, 2006 | پاکستان دو امریکی اہلکاروں سمیت چار ہلاک02 March, 2006 | پاکستان کراچی: جائے وقوعہ پر ایف بی آئی05 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||