کوئٹہ:ہلاک شدگان کی تدفین، ہڑتال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ کے جناح ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے پانچ نوجوانوں کو ہزارہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے اور اس واقعے کے خلاف آج شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ نمازِ جنازہ مری آباد میں ہزارہ قبرستان میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس واقعے پر لوگوں میں غم اور غُصّہ پایا جاتا ہے۔ سنیچر کو کوئٹہ شہر میں تمام کاروباری مراکز، مارکیٹ اور دکانیں ہیں اور ٹریفک بھی معمول سے کم نظر آیا ہے۔ ہڑتال کی اپیل مرکزی انجمن تاجران نے دی تھی۔ صوبائی حکومت نے بلوچستان یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے بیبرگ بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن نوجوانوں پر حملہ کا گیا ہے یہ خفیہ ایجنسیوں کے لیے کام کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی ہیں لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے تین روز پہلے کوئٹہ کے جائنٹ روڈ اور ریلوے کالونی میں ایک ہی رات میں فائرنگ کے تین واقعات میں پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے پہلے ایوب سٹیڈیم میں شام کے وقت کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔ ان تمام حملوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے قبول کی تھیں۔ جائنٹ روڈ اور ریلوے کالونی کے مکینوں نے گزشتہ روز احتجاجی مظاہرے کیے تھے جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا تھا کہ یہ کارروائیاں نہ بی ایل اے اور ناں بی ایل ایف کے لوگ کر رہے ہیں بلکہ انہیں سو فیصد نہیں تو پچاس فیصد یقین ہے کہ یہ کارروائیاں کون لوگ کر رہے ہیں اور وہ ان کے ذہن میں ہیں جن پر جلد ہاتھ ڈالا جائےگا۔ | اسی بارے میں کوئٹہ، فائرنگ سے چار نوجوان ہلاک30 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں فائرنگ چار افراد ہلاک28 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ:پولیس کی گاڑی پر حملہ13 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں مزدور ہوٹل پر بم حملہ09 May, 2008 | پاکستان تاجروں کی ہلاکت، کوئٹہ میں ہڑتال08 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ: پرتشدد واقعات، چار ہلاک 07 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||