حب: پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر حب میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا ہے۔ تین دنوں میں چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ حب شہر سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ کی ہے جس سے دو اہلکار ہلاک اور ایک اے ایس آئی سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز کوئٹہ میں منو جان روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پنجاب کے ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئی کو اور دو روز پہلے خضدار میں ایک پولیس اہلکار فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا تھا۔ جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن تاحال ان حملوں میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی پولیس حکام اس بارے میں کچھ بتا پاتے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ رات سوئی میں چوبیس انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ رپبلکن آرمی کے ترجمان نے ٹیلیفون پر قبول کی تھی۔ |
اسی بارے میں ’دھماکہ خود کش حملہ ہوسکتا ہے‘19 July, 2007 | پاکستان لوگ مزدوری کر رہےتھے:عینی شاہد19 July, 2007 | پاکستان ہنگو اور حب میں دھماکے، 33 ہلاک19 July, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||