’دھماکہ خود کش حملہ ہوسکتا ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گوادر ریجنل پولیس آفیسر غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ جمعرات کی صبح کراچی کے نزدیک حب میں ہونے والا بم دھماکہ خود کش حملہ ہوسکتا ہے کیونکہ یہ حملہ ایک کار سے کیا گیا ہے۔ واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سات چینی شہری پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی سات موبائلوں کے ساتھ کراچی جارہے تھے جب وہ حب شہر سے گزر رہے تھے تو ایک کار جس میں دھماکہ خیز مادہ تھا چینی باشندوں کی گاڑی کے آگے سکیورٹی سکواڈ کی گاڑی سے ٹکراگئی جس سے دھماکہ ہوا اور پولیس موبائل تباہ ہوگئی، جس میں سات پولیس اہلکار شہید اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جب کہ آس پاس گاڑیوں اور سڑک پر موجود سولہ عام شہری بھی ہلاک ہوئے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’لگتا ہے کہ جو کار پولیس کی گاڑی سے ٹکرائی اس میں کافی سارا دھماکہ خیز مادہ تھا اسی کلو سے کم نہیں ہو گا کیونکہ دھماکے کی جگہ پر تین چار فٹ گہرا گڑھا پڑا ہے‘۔ پولیس افسر نے بتایا کہ جس سڑک پر دھماکہ ہوا اس پر دو طرفہ ٹریفک چل رہا تھا اور آس پاس دکانیں اور لوگوں کی چہل پہل بھی تھی اس کی بناء پر جانی نقصان زیادہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں استعمال ہونے والی کار پارکنگ کی جگہ پر نہیں تھی بلکہ سڑک پر تھی جس سے لگتا ہے کہ وہ چل رہی تھی اور اس میں کوئی شخص
حملے کے ممکنہ ہدف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ غالب امکان یہ ہے کہ اس حملے کا مقصد چینی باشندوں اور سکیورٹی فورسز دونوں کو نقصان پہنچانا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’بلوچستان میں اس سے پہلے بم دھماکہ ہوتے رہے ہیں لیکن اس حملے میں جو طریقۂ کار استعمال کیا گیا ہے وہ ماضی سے بالکل مختلف ہے‘۔ |
اسی بارے میں لوگ مزدوری کر رہےتھے:عینی شاہد19 July, 2007 | پاکستان ہنگو اور حب میں دھماکے، 33 ہلاک19 July, 2007 | پاکستان حب میں دھماکہ، تین افراد ہلاک08 June, 2007 | پاکستان حب میں بم دھماکہ، چار افراد ہلاک29 August, 2006 | پاکستان حب میں ٹائم بم دھماکہ، گیارہ زخمی09 June, 2006 | پاکستان حب میں دھماکہ: چھ افراد زخمی21 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||