حب میں ٹائم بم دھماکہ، گیارہ زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر حب میں تھانے کے قریب ایک ہوٹل میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بلوچستان کے سرحدی شہر حب میں یہ بم دھماکہ شام کے پانچ بجے اس وقت ہوا جب لوگ ہوٹل میں چائے پینے میں مصروف تھے۔ اے ایس پی حب قمر زمان نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکہ ٹائم بم سے کیا گیا تھا جو ہوٹل کے کچن میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کراچی کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ باقی زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ بم دھماکے کے مقام سے دو سو گز کے فاصلے پر حب پولیس تھانہ بھی واقع ہے۔ اے ایس پی کے مطابق فوری طور یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس واقعے میں کون سا گروہ ملوث ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل صدر پرویز مشرف کی حب آمد سے کچھ گھنٹے پیش تر ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں ملوث ملزمان کا بھی پولیس پتہ نہیں لگا سکی ہے۔ دریں اثنا ایک نامعلوم شخص نے ٹیلیفون پر اپنا نام آزاد بلوچ بتایا ہے اور کہا ہے کہ وہ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی طرف سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ آزاد بلوچ نے کہا کہ اس ریسٹورنٹ میں سرکاری اہلکاروں کا ایک اجلاس جاری تھا جس میں کوئٹہ سے بھی کچھ اہلکار شریک تھے ۔ آزاد بلوچ نے کہا کہ اس دھماکے میں ان کی اطلاع کے مطابق پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری سطح پر ان دعووں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ | اسی بارے میں حب میں دھماکہ: چھ افراد زخمی21 May, 2006 | پاکستان نوشکی، حب اور سبی میں دھماکے29 December, 2005 | پاکستان عوام سے محبت،حکام سے تکلیف ملی: یاتری16 November, 2005 | پاکستان حب میں پولیس چھاپہ، چار ہلاک17 May, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||