حب میں دھماکہ، تین افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر حب میں ایک ہوٹل کے سامنے دھماکے سے تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ کوئٹہ کو کراچی سے ملانے والی آر سی ڈی شاہراہ پرایک فیکٹری کی بس کے ساتھ ہوا ہے۔ حب تھانے کے انسپکٹر عبداللہ جان نے بتایا ہے کہ یہ دیسی ساخت کا بم تھا اور جب فیکٹری کی بس جمعہ خان ہوٹل کے پاس پہنچی تو دھماکہ ہوا ہے۔ حب ہسپتال میں موجود پولیس اہلکار ذوالفقار نے بتایا ہے کہ تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح حب میں بھی دھماکے ہوتے رہے ہیں لیکن گزشتہ سال حب کے قریب ایک حملے میں ایک پاکستانی ڈرائیور اور تین چینی انجینیئرز ہلاک ہوگئے تھے۔اس کے بعد ایک ریسٹورنٹ میں دھماکے سے تیرہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ڈیرہ بگٹی میں دھماکہ ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے بتایا ہے کہ ماڈل سکول اور فٹبال سٹیڈیم کے درمیان واقع سڑک کے کنارے پر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کیا گیا ہے جس سے دو مقامی بگٹی قبیلے کے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں کوئٹہ دھماکہ، بگٹی کے گھر چھاپہ30 May, 2007 | پاکستان بلوچستان: دھماکہ خیز مواد برآمد31 May, 2007 | پاکستان کوئٹہ: منقطع ریل رابطہ بحال31 May, 2007 | پاکستان دہشت گردی: بیرونی عناصر ملوث02 June, 2007 | پاکستان میرانی ڈیم سے لوگوں کو پریشانی07 June, 2007 | پاکستان خضدار: ڈاکٹروں کی علامتی ہڑتال23 May, 2007 | پاکستان پناہ گزین کیمپ میں کشیدگی16 May, 2007 | پاکستان ’بیرونی ہاتھ خارج از امکان نہیں‘ 17 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||