میرانی ڈیم سے لوگوں کو پریشانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں مکران ڈویژن کے علاقے تربت میں حال ہی میں تعمیر ہونے والے میرانی ڈیم سے قریب آباد لوگوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ شدید بارشوں سے ڈیم میں پانی خطرناک حد تک بلند ہو گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے تربت میں میرانی ڈیم کے قریب واقع علاقے سولبند گوڑی ناصر آباد اور خیر آباد سے لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں اور ہسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے دفتر میں موجود اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور چند فٹ کے بعد سپل ویز کھل جائیں گے۔ یاد رہے تربت میں میرانی ڈیم کے متاثرین گزشتہ ایک ماہ سے احتجاجی مظاہرے کر رہے تھے کہ انھیں معاوضہ دیا جائے کیونکہ ڈیم کے قریب جس علاقے میں وہ رہتے ہیں وہاں انہیں شدید خطرہ لاحق ہے۔ ایسی اطلاعات بھی تھیں کہ وفاقی حکومت نے معاوضے کی رقم ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی ہوئی ہے لیکن انتظامیہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ یاد رہے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں حالیہ طوفان سے بڑی تعداد میں کشتیاں غرق ہو گئی ہیں جبکہ سربندر کے علاقے میں تین مکان ایک سکول اور درجن بھر چار دیواریاں پانی میں بہہ گئی ہیں۔ ان ساحلی علاقوں میں طوفان کی شدت میں کمی آئی ہے۔ میرانی ڈیم کا منصوبہ مکران ڈویزن میں زراعت اور پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے دو ہزار ایک میں شروع کیا گیا جس پر کوئی چھ ارب روپے لاگت آئی ہے۔ | اسی بارے میں تربت: ڈیم متاثرین کا مظاہرہ01 June, 2007 | پاکستان سونمیانی بندرگاہ کی تجویز مسترد24 May, 2007 | پاکستان بھاشا ڈیم کی تعمیر، آثار قدیمہ کی تباہی09 December, 2006 | پاکستان بلوچستان: مظاہرے، چار رہنما گرفتار21 May, 2007 | پاکستان اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ08 August, 2006 | پاکستان پاکستان: بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن 24 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||