BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 December, 2006, 12:20 GMT 17:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھاشا ڈیم کی تعمیر، آثار قدیمہ کی تباہی

پروفیسر ڈاکٹر ہیرالڈ ہوپٹمین
ڈاکٹر ہوپٹمین انیس سو پچاسی سے شاہراہ قراقرم کے ساتھ پائے جانے والے آثارِ قدیمہ پر تحقیق کر رہے ہیں
جرمنی کے ایک معروف ماہر آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ بھاشا دیامیر ڈیم کی تعمیر سے قبل اگر مناسب حفاظتی اقدامات نہ کیئے گئے تو ضلع دیامیر میں پائے جانے والے ہزاروں برس پرانے آثارِ قدیمہ کا اسی فیصد حصہ ضائع ہوجائے گا۔

ہائڈلبرگ اکیڈمی آف سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر ہیرالڈ ہوپٹمین نے پشاور میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ اہم ترین آثارِ قدیمہ سے مالا مال ہے۔ ’یہاں پتھروں پر بتیس ہزار قدیم نقش و نگار اور بارہ اقسام کے رسم الخط میں لکھے گئے کتبے موجود ہیں۔ اگر یہ ڈیم موجودہ پلان کے مطابق تعمیر کیا جاتا ہے تو خدشہ ہے کہ ان آثارِ قدیمہ کا اسی فیصد حصہ پانی میں ڈوب جائے گا‘۔

ڈاکٹر ہیرالڈ نے بتایا کہ آئندہ برس اس ڈیم کی تعمیر کے آغاز اور دو ہزار سولہ میں تکمیل سے شمالی علاقہ جات کے ضلع دیامیر میں پائے جانے والے ان تمام آثارِ قدیمہ کو سنگین خطرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیم کی جھیل بھاشا سے لے کر رائے کوٹ پل تک بتیس دیہات اور ان کے ساتھ آثار قدیمہ مکمل طور پر ڈوب جائیں گے۔

قدیم مجسمہ سازی کا ایک نمونہ
چھ سو قبل مسیح میں آریاؤں کی یلغار کے بعد شمالی علاقہ جات پہنچنے والے خانہ بدوشوں کی مجسمہ سازی کا ایک نمونہ

جرمن ماہر ڈاکٹر ہیرالڈ انیس سو پچاسی سے شاہراہ قراقرم کے ساتھ پائے جانے والے پتھروں پر قدیم نقش و نگار اور رسم الخط کی تحقیق کے ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ اس منصوبے میں انہیں پاکستان کے معروف ماہر آثار قدیمہ اور تاریخ دان ڈاکٹر احمد حسن دانی کا تعاون بھی حاصل ہے۔

جرمنی کی ہائڈلبرگ اکیڈمی آف سائینسز اینڈ ہومینٹیز نے یہ منصوبہ چھبیس برس قبل شروع کیا تھا۔

ڈاکٹر ہیرالڈ کا کہنا تھا کہ ایسے مقام پر ڈیم کا منصوبہ قابل تشویش ہے کیونکہ شمالی علاقہ جات دنیا بھر میں پتھروں پر پائے جانے والے قدیم نقش و نگار اور مختلف رسم الخط والے کتبوں کا گڑھ ہیں۔ اسی قسم کے نقوش آسٹریلیا اور افریقہ میں بھی ملے ہیں لیکن کسی ایک مقام پر اتنی بڑی تعداد میں یہ صرف پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ہی ہیں۔

’یہ نوادرات اپنی تعداد اور فرق کے اعتبار سے سب سے زیادہ اور مختلف یہیں پائے جاتے ہیں۔ ان کا تعلق آٹھویں صدی قبل از مسیح سے سولہویں صدی میں اسلام کی آمد تک ہے‘۔

نوادرات کا ممکنہ بچاؤ
 ڈیم کی تعمیر سے پہلے گلگت یا کسی اور علاقے میں عجائب گھر بنا کر تمام آثارِ قدیمہ کو وہاں منتقل کیا جائے
ڈاکٹر ہیرالڈ

جرمن ماہر کا ماننا تھا کہ ڈیم کی تعمیر تو نہیں روکی جاسکتی لیکن بہتر یہ ہوگا کہ اس سے قبل ان آثار قدیمہ کا سروے مکمل کیا جائے اور جتنے ممکن ہوسکیں اتنے پتھر وہاں سے کسی عجائب گھر منتقل کر دیے جائیں۔ یہ عجائب گھر گلگت یا کسی اور مقام پر بنایا جاسکتا ہے۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ بہت کم ایسے پتھر ہیں جن کو وہاں سے کسی اور مقام پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر ہیرالڈ نے بتایا کہ وہ جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی یہاں لانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تاکہ ان نقوش کی تھری ڈائمنشنل سکینگ اور تصویر کشی کی جاسکے۔ ’اس کے بعد ان نقوش کی ہو باہو ویسی ہی نقل باآسانی تیار کی جاسکتی ہے جس سے مستقبل کی نسلوں کا فائدہ ہوگا‘۔

قدیم مجسمہ سازی کا ایک نمونہ
چھ سو قبل مسیح میں آریاؤں کی یلغار کے بعد شمالی علاقہ جات پہنچنے والے خانہ بدوشوں کی مجسمہ سازی کا ایک نمونہ

حکومت پاکستان کے ردعمل کے بارے میں ڈاکٹر ہیرالڈ نے بتایا کہ انہوں نے وفاقی سیکرٹری برائے ثقافت جلیل عباس سے اس سلسلے میں اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا ردعمل مثبت تھا۔ ’سیکرٹری صاحب نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیئے رقم نہیں بلکہ ماہرین کی کمی اہم مسئلہ ہوگی‘۔

پاکستان کے شمالی علاقہ جات ماضی میں چین اور مشرق وسطیٰ سے رابطے کا اہم ذریعہ رہے ہیں۔ کافی بحث مباحثے اور تنازعات کے بعد صدر جنرل پرویز مشرف نے آخرکار اس ڈیم کا سنگِ بنیاد اس برس کے اوائل میں رکھا تھا۔

اسی بارے میں
نوادررات کی کھیپ پکڑ لی گئی
18 November, 2006 | پاکستان
21 برس کے نطفے سے پیدائش
25 May, 2004 | نیٹ سائنس
سب سے پرانا چاول
22 October, 2003 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد