امریکہ: قدیم ترین ہڈی کی دریافت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ریاست پینسلوینیا میں سڑک کی کھدائی کے دوران بازو کی قدیم ترین ہڈی دریافت ہوئی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ ہڈی تین سو ساٹھ سے تین سو ستر ملین سال قدیم ہے اور یہ بازو کے اوپر کے حصے کی ہے۔ اس ہڈی کا تعلق اس دور سے ہے جب خشکی کے جانور کا ارتقاء ہورہا تھا۔ ماہرین کے مطابق ابتدائی دور میں بازو کی ساخت پانی میں تیرنے کے لئے مناسب تھی اور خشکی میں استعمال کے لئے غیر مناسب۔ امریکی ماہرین حیاتیات نے یہ تحقیقات ایک سائنسی جریدے میں جاری کی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی ارتقاء کا دور، جب تیرنے والے بازو زمین پر استعمال کے لئے تغیر و تبدل کے مراحل سے گزر رہے تھے، زیادہ بہتر طور پر سمجھا نہیں جاتا۔ نیچرل سائنسز کی اکیڈمی کے ڈاکٹر ٹیڈ ڈیچلر کے مطابق اب دریافت کی گئی یہ ہڈی اس ارتقائی تاریخ کا حصہ ہے جب بازو والے زمینی جانور اپنی ابتدائی شکل اختیار کررہے تھے۔ بیسویں صدی کے آغاز میں ماہرین نے یہ نظریہ پیش کیا تھا کہ خشکی کے جانوروں کے بازو یا ٹانگوں کا ارتقاء خشکی پر ان جانوروں کی ضروریات اور نقل وحمل کے باعث شروع ہوا تھا۔ اب اس قدیم ہڈی کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسے جانور کے بازو کی ہوسکتی ہے جو اسے بہتے پانی میں رک کر اپنا شکار کرنے کے لئے سہارا دیتی تھی۔ ابھی تک اس جانور کی ساخت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||