BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 October, 2003, 16:54 GMT 21:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قدیم ترین چاول کا دانہ
قدیم ترین چاول کا دانہ
قدیم ترین چاول کا دانہ

کوریا میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے دنیا کے قدیم ترین چاول کے دانے دریافت کئے ہیں۔ ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے مطابق یہ مٹھی بھر جلے ہوئے چاول پندرہ ہزار سال پرانے ہیں۔

ماہرین کا یہ دعوٰی ابھی متنازعہ ہے کیونکہ اس سے قبل یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ چین میں چاول کی کاشت بارہ ہزار سال قبل شروع ہوئی تھی۔

دریافت کئے گئے چاول کے یہ دانے جینیاتی طور پر چاول کی موجودہ اقسام سے مختلف ہیں جس سے سائنسدانوں کو چاول کے ارتقاء کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی۔

آج چاول انسانوں کی خوراک کا بڑا حصہ ہے اور خاص طور پر ایشیا میں دیگر خوراک کی بہ نسبت چاول زیادہ پسند کئے جاتے ہیں۔

یہ دریافت جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ماہرینِ آثارِ قدیمہ لی یونگ جو اور وو جونگ یو نے ایک گاؤں کی کھدائی کے دوران کی۔

جس علاقے سے یہ چاول دریافت ہوئے ہیں وہ علاقہ ایشیا میں پتھر کے زمانے کے بارے میں معلومات کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد