| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
سب سے پرانا چاول
سائنسدانوں نے دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کے سب سے پرانے چاول جنوبی کوریا میں دریافت کیے ہیں۔ ان مٹھی بھر چاولوں کی عمر کا اندازہ پندرہ ہزار سال لگایا گیا ہے۔ ان کی تعداد انسٹھ ہے اور یہ جلی ہوئی حالت میں ہیں۔ اس نئی دریافت کے بعد اب اس بارے میں شکوک پیدا ہوگئے ہیں کہ دنیا میں چاول کی کاشت سب سے پہلے چین میں بارہ ہزار سال پہلے ہوئی تھی۔ ان چاولوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ جینیاتی طور پر آج کے چاول سے مختلف ہیں۔ خیال ہے کہ اس سے خوراک کی اس جنس کی ارتقائی تاریخ کے بارے میں جانے میں مدد ملے گی۔ دنیا کی آدھی آبادی چاول خور ہے اور پچھلے سال دنیا بھر میں چاول کی پیداوار ستاون کروڑ باسٹھ لاکھ اسّی ہزار ٹن تھی۔ ایشیا میں دو تہائی خوراک چاول پر مشتمل ہوتی ہے۔ مرکزی جنوبی کوریا میں جس مقام پر یہ دریافت ہوئی ہے اسے پتھر کے زمانے کے انسان کے مطالعہ کے لئے اہم سمجھا جاتا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||