BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش

ٹیکسلا فائل فوٹو
ٹیکسلا کے عجائب گھر میں رکھے نوادرات (فائل فوٹو)
کراچی سے ہڑپہ اور گندھارا تہذیب کے قیمتی نوادرات دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے جن کی مالیات ستر کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

کسٹم کی کلیکٹر مسرت جبیں نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نوادرات میسرز کشمیر کارپیٹ کی جانب سےایک کنٹینر میں دبئی کے لیے اسلام آباد سے بک کروائے گئے تھے۔

کنٹینر میں یہ نوادرات فرنیچر اور پرانے برتنوں کے ساتھ رکھے گئے تھے۔ کسٹمز عملے نے ایک ہفتہ قبل چھاپہ مارکر کنٹینر سے چودہ سو بیاسی نوادرات برآمد کئے ۔ جن کا معائنے ایک چار رکنی کمیٹی سے کروایا گیا جس میں ماہر آثار قدیمہ اور قومی عجائب گھر کے لوگ بھی شامل تھے۔

مسرت جبیں نے بتایا کہ ماہرینِ آثار قدیمہ نے تصدیق کی کہ یہ نوادرات جن میں مجسمے، اسلامی تہذیب کے نمونے شامل تھے اصلی ہیں ۔ جن کا تعلق ہڑپہ اور گندھارا تہذیب سے ہے ۔

آثارِقدیمہ کے ایک ماہر نے بتایا ہے کہ یہ نوادرات بلوچستان اور افغانستان سے چوری کئے گئے ہیں۔ جن کی عالمی مارکیٹ میں مالیت سترکروڑ روپے ہے۔

کلیکٹر کسٹمز نے بتایا کہ کسٹم نے اس ضمن میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اورمزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد