BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 May, 2005, 16:31 GMT 21:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طورخم پر سرحدی کمپلیکس کا منصوبہ

طورخم
منصوبے کے مطابق طورخم کے مقام پر ملک کا پہلاباقاعدہ سرحدی کمپلیکس قائم ہوگا
حکومت پاکستان نے طورخم کے مقام پر ملک کے پہلے باقاعدہ سرحدی کمپلیکس کے قیام کی منظوری دے دی ہے جس پر اکیانوے کڑوڑ روپے سے زائد کے اخراجات در پیش ہیں اور جس کی تکمیل سے سامان کی ترسیل میں اور سرحد پار کرنے والوں کو سہولت حاصل ہوگی۔

دو سو باسٹھ کنال اراضی پر محیط اس کمپلیکس میں کسٹم اور امیگریشن کے دفاتر کے علاوہ دو طرفہ کسٹم اور امیگریشن ٹرمینل، پیدل چلنے والوں، گاڑیوں اور ٹرکوں کی جانچ پڑتال اور تلاشی کے دفاتر ہونگے۔

چیف انجینر فاٹا ورکس اینڈ سروسز عامر شہباز کے مطابق حکومت کو توقع ہے کہ اس جدید کمپلیکس کی تعمیر سے مسافروں اور کاروباری طبقے کو سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ مقامی آبادی کو ملازمتیں مہیا ہونگی۔

منصوبے کے مشیر طارق حیات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شوکت عزیز نے پہلے ہی اس منصوبے کی تعمیر کا کام نیشنل لاجسٹک سیل کے حوالے کر دیا ہے جس میں اسلامک انوسٹمنٹ بنک نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حکومت طورخم کمپلیکس کو موٹروے اور جی ٹی روڈ سے ملانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

پاکستان میں اگرچہ خیال ہے کہ سب سے زیادہ سمگلنگ کا کاروبار پاک افغان سرحد کے علاقے میں ہوتا آیا ہے لیکن آج کل یہاں قانونی تجارت بھی اربوں روپے کی ہو رہی ہے۔

 لیکن اصل حیرت کی بات حکومت پاکستان کی جانب سے طورخم تا جلال آباد شاہراہ کی تعمیر کے وعدے کے باوجود اس میں غیرمعمولی تاخیر ہے۔ اس سڑک کی جلد تعمیر سے مقامی افغان اور اس پر سفر کرنے والوں کے شکوک و شبہات دور کرنے میں مدد ملے گی

اونچے خشک پہاڑوں کے بیچ تقریباً ایک سو گز کے اس تنگ سے تاریخی راستے سے روزانہ کروڑوں روپے کا تعمیراتی اور دیگر سامان افغانستان بھیجا جا رہا ہے۔

سینکڑوں کی تعداد میں بڑے ٹرک اور ٹرالر تنگ سی پیچدار پرانی سڑکوں پر رواں دواں نظر آتے ہیں۔ سڑک کی کشادگی پر کام پہلے ہی جاری ہے۔

لیکن اصل حیرت کی بات حکومت پاکستان کی جانب سے طورخم تا جلال آباد شاہراہ کی تعمیر کے وعدے کے باوجود اس میں غیرمعمولی تاخیر ہے۔ اس سڑک کی جلد تعمیر سے مقامی افغان اور اس پر سفر کرنے والوں کے شکوک و شبہات دور کرنے میں مدد ملے گی۔

اقتصادی اعتبار سے انتہائی اہم طورخم کمپلیکس کی تعمیر کب تک مکمل ہوگی اس بارے میں بھی سرکاری اہلکار خاموش ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد