مستونگ سے چار لاشیں برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر مستونگ سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ جعفرآباد سے چھ افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ مستونگ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عبدالحق نے بتایا ہے کہ شہر کے قریب پڑنگ آباد کے علاقے سے چار لاشیں ملی ہیں لیکن ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ چاروں افراد کی عمریں بیس اور چالیس سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ ان افراد میں سے تین شلوار قمیض میں ملبوس جبکہ ایک نے شرٹ پتلون پہنی ہوئی تھی اور ڈاکٹروں کے مطابق یہ لاشیں دو روز پرانی ہیں۔ پولیس افسر عبدالحق نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک شخص کے بازو پر فارسی میں کچھ لکھا ہوا ہے لیکن ان کے پاس سے کوئی شناختی کارڈ یا کوئی اور چیز برآمد نہیں ہوئی ہے۔ مقامی صحافی عطاءاللہ نے بتایا ہے کہ چاروں افراد کی آنکھوں پر پٹیاں اور ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے جبکہ ان کے سر اور سینے پر گولیوں کے نشان ہیں۔ پولیس کے مطابق ان لاشوں کو شناخت کے لیے کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے۔ ادھر آج جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد سے چار اور ڈیرہ اللہ یار سے دو افراد کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ جعفر آباد کے پولیس افسر نذیر کرد کا کہنا ہے کہ دو افراد کو ذاتی رنجش کی بنیاد پر اغوا کیا گیا ہے جبکہ چار افراد کو سندھ سے فشریز کے محکمے کے اہلکار پوچھ گچھ کے لیے لےگئے ہیں۔ مقامی صحافی ہاشم بلوچ کے مطابق جعفرآباد اور قریبی علاقوں میں اغوا کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں بولان ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ10 July, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں دوبارہ ایف سی تعینات08 July, 2008 | پاکستان کوئٹہ: فائرنگ سے وکیل ہلاک07 July, 2008 | پاکستان کوئٹہ فائرنگ: ایک ہلاک تین زخمی01 July, 2008 | پاکستان حب: پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی22 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||