BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 August, 2008, 13:51 GMT 18:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خاراور لوئی سم پر طالبان کا قبضہ ختم

کئی دنوں تک ایک سو پچاس کے قریب اہلکاروں کے محاصرے کے بعد طالبان نے لوئی سم کا علاقہ قبضہ کرکے صدر مقام خار کی طرف پیشقدمی کی تھی
قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی فضائی حملوں کے بعد طالبان نے صدر مقام خار سمیت لوئی سم اور صادق آباد کے علاقوں پراپنا قبضہ ختم کردیا ہے۔

دوسری طرف باجوڑ سے منگل کے روز بھی سینکڑوں مقامی افراد کے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کا سلسلہ جاری رہا۔

تحریک طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے بی بی سی کو فون کرکے بتایا کہ انہوں نے صدر مقام خار کےمضافات، لوئی سم اور صادق آباد میں اپنے زیر قبضہ علاقوں کو خالی کردیا ہے۔

باجوڑ کے تقریباً تمام علاقوں سے شہریوں کا محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ سینکڑوں بچے، خواتین اور معمر افراد ضلع دیر، مہمند اور پشاور کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں۔صدر مقام خار کا بازار، تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر مکمل طور پر بند ہیں۔

ان کے مطابق انہوں نے ان علاقوں کو اس لیے خالی کیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی ایک حکمت عملی کے تحت سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی روک دی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ منگل کو گن شپ ہیلی کاپٹروں نے ان کے مشتبہ ٹھکانوں پر گزشتہ روز کے مقابلے میں زیادہ شدت کے ساتھ فائرنگ نہیں کی ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر مراد نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کے روز بھی توپخانوں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نےگزشتہ چھ روز کےدوران ہونے والی کاروائیوں میں سکیورٹی فورسز کے تیرہ اہلکاروں جبکہ طالبان کے ایک سو پچاس ساتھیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔تاہم طالبان اپنے ایک درجن سے زائد ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کررہے ہیں۔

دوسری طرف باجوڑ کے تقریباً تمام علاقوں سے شہریوں کا محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سینکڑوں بچے، خواتین اور معمر افراد ضلع دیر، مہمند اور پشاور کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں۔صدر مقام خار کا بازار، تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر مکمل طور پر بند ہیں۔

باجوڑ میں چند روز قبل صدر مقام خار سے تقریباً بارہ کلومیٹر دور لوئی سم کے علاقے کی جانب سکیورٹی فورسز کی پیشقدمی کے بعد طالبان اور ان کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔ کئی دنوں تک ایک سو پچاس کے قریب اہلکاروں کے محاصرے کے بعد طالبان نے لوئی سم کا علاقہ قبضہ کرکے صدر مقام خار کی طرف پیشقدمی شروع کردی تھی۔

اسی بارے میں
سوات: تین مزید سکول نذرآتش
05 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد