BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 August, 2008, 10:14 GMT 15:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لوئی سم پر طالبان قبضے کی اطلاعات

 طالبان(فائل فوٹو)
چند دنوں سے باجوڑ ایجنسی میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں اطلاعات کے مطابق کئی دنوں کی جھڑپوں کے بعد مقامی طالبان نے لوئی سم کے علاقے پر ’قبضہ‘ کر لیا ہے۔اس سلسلے میں جب پاکستانی فوج کے ایک ترجمان میجر مراد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں سکیورٹی فورسز کی جانب سے لوئی سم کے علاقے کو خالی کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ ایسا ایک حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے۔

ان کے بقول’سکیورٹی فوسز لوئی سم کا علاقہ خالی کر کے واپس صدر مقام خار پہنچ چکے ہیں۔‘

انہوں نے طالبان کے ان دعؤوں کی تردید کی کہ سکیوٹی فورسز کے کئی اہلکاروں کی لاشیں لوئی سم کے بازار میں جگہ جگہ پڑی ہیں۔میجر مراد نے گزشتہ روز ڈیلئی کے مقام پر سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں چھ اہلکاروں کے ہلاک اور سولہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ان کے مطابق حملے میں مخالف فریق کو بھی بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چار دنوں کی جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کے مجموعی طور پر تیرہ اہلکار مارے گئے ہیں۔

باجوڑ کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے گزشتہ شب لوئی سم کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے ایک حملہ کیا اور ایک مارکیٹ میں محصور سات اہلکاروں کو بغیر کسی مزاحمت کے یر غمال بنایا گیا۔

طالبان گشت
 طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے گزشتہ شب لوئی سم کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے ایک حملہ کیا اور ایک مارکیٹ میں محصور سات اہلکاروں کو بغیر کسی مزاحمت کے یر غمال بنایا گیا
مقامی لوگ
انہوں نے تسلیم کیا کہ جن اہلکاروں کو محاصرے میں لیا گیا تھا وہ محفوظ راستوں سے نکلنے میں کا میاب ہوگئے ہیں۔ان کے دعوے کے مطابق طالبان نے پانچ گاڑیوں کو آگ لگائی ہے جبکہ ایک ٹینک کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کئی دنوں کی جھڑپوں کے بعد پہلی مرتبہ لوئی سم کے بازار گئے جہاں پر انہوں نے مختلف مقامات پر تقریباً بائیس کے قریب اہلکاروں کی لاشیں پڑی دیکھیں۔

مقامی حکام نے جمعہ کو بی بی سی سے کہا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے ایک سو پچاس اہلکاروں کو طالبان نے کئی دنوں سے محاصرے میں لیا ہوا ہے تاہم پاکستانی فوج نے اس بات کی تردید کی تھی۔

اس سلسلے میں جب حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بارے میں کچھ کہنے سے انکار کردیا۔

مقامی لوگوں کا کہناہے کہ طالبان کے قبضے کے بعد علاقے میں خاموشی چھاگئی ہے اور پاکستانی فوج نے گزشتہ چار دنوں سے بارہ کلومیٹر دور صدر مقام خار سے لوئی سم پر توپخانوں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے حملوں کا جو سلسلہ شروع کیا تھا وہ سنیچر کے روز رُک گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سکیوٹی فورسز کے اہلکاروں کی لاشوں کو حوالے کرنے کے بارے میں مقامی حکام نے ایک جرگہ تشکیل دیا ہے جو طالبان کے ساتھ اس سلسلے میں رابطہ کرے گا۔

طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان چند روز پہلے اس وقت جھڑپیں شروع ہوئی تھیں جب سکیورٹی فورسز کے دو سو اہلکاروں نے لوئی کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی۔اس دوران حکومت نے سات اہلکاروں کی ہلاکت کے علاوہ تیس طالبان کے مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

طالبان نے چند دنوں کی جھڑپوں میں پینسٹھ اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا جبکہ اپنے سات ساتھیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔ تھی۔طالبان ترجمان مولوی کے دعوے کے مطابق اس وقت تینتیس کے قریب اہلکار ان کی تحویل میں ہیں۔

جھڑپوں کی وجہ سے پانچ ہزار آبادی کے علاقے لوئی سم کے زیادہ تر مکین دوسرے علاقوں کی طرف نقل مکانی کرچکے ہیں جبکہ کئی خاندان گھروں میں محصور ہوگئے تھے۔جمعہ کی شام مارٹر کے ایک گولے میں تیرہ مقامی افراد بھی زخمی ہوئے تھے جن میں چار بچے او پانچ خواتین بھی شامل تھیں۔

طالبان کا ’قبضہ‘
باجوڑ میں ڈسپنسری، سکول پر طالبان ’قابض‘
فائل فوٹومہمند و باجوڑ
شہریوں کی ہلاکتیں کیا رنگ لائیں گی
امریکی حکمت عملی
امریکی توجہ افغانستان سے پاکستان پر
اسی بارے میں
باجوڑ میں فوجی چوکی خالی
28 July, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد