سوات:سکول جلانے کا سلسلہ جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شورش زدہ ضلع سوات میں سرکاری سکولوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقعات میں مسلح افراد نے لڑکیوں کے کالج اور ایک مڈل سکول کو نذرآتش کیا ہے جس سے گزشتہ دو ماہ کے دوران جلائے جانے والے تعلیمی اداروں کی کل تعداد تقریباً نوے تک پہنچ گئی ہے۔ سوات سے موصولہ اطلاعات میں پولیس کے مطابق پہلا واقعہ بدھ کی رات طالبان کے ایک اہم گڑھ تحصیل مٹہ میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے لڑکیوں کے ایک کالج کو تیل چھڑک کر آگ لگائی۔ تھانہ مٹہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ کالج اٹھ کمروں پر مشتمل تھا جس سے تمام کمروں کو نقصان پہنچا ہے۔ تحصیل مدائن کے علاقے میں بھی پندرہ کے قریب مسلح افراد نے ایک مڈل سکول کو نذرآتش کیا ہے جس سے پولیس کے مطابق سکول کا فرنیچر اور تمام ریکارڈ تباہ ہوگیا ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سوات میں تعلیمی اداروں پر حملوں کا سلسلہ گزشتہ دوماہ سے جاری ہے تاہم حکومت کی طرف سکولوں کی حفاظت کےلئے بظاہر کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری طرف بدھ کی شام طالبان کے ایک اہم رہنما علی بخت خان اوران کے چند ساتھیوں کی سکیورٹی فورسز کے حملے میں ہلاکت کے واقعہ کے بعد تحصیل کبل میں حالات بدستور کشیدہ بتائے جاتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کبل میں غیر اعلانیہ طورپر کرفیو نافذ ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹوں پر تلاشی کا کام بھی سخت کردیا ہے جس سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان فوج کے دعوے کے مطابق اس حملے میں علی بخت سمیت نو شدت پسند مارے گئے تھے تاہم آزاد ذرائع سے پانچ طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ جمعرات کی صبح نینگوالئی کے مقام پر مقامی لوگوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سکیورٹی فورسز طالبان کے خلاف کاروائیوں میں عام شہریوں کے گھروں کو نشانہ نہ بنائے۔ مظاہرے میں تحصیل کبل کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے شرکت کی۔ مقامی ذرائع کے بعد گزشتہ دس دنوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین ہونے والے جھڑپوں میں تیس کے قریب عام شہری مارے جاچکے ہیں۔ | اسی بارے میں کارروائی میں پندرہ طالبان ہلاک04 August, 2008 | پاکستان مزید سکول جلےاور ہلاکتوں کے دعوے04 August, 2008 | پاکستان سوات: تین مزید سکول نذرآتش05 August, 2008 | پاکستان سوات:تین گرلز سکول نذرِ آتش03 August, 2008 | پاکستان وزیرستان میں راکٹ حملے05 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||