وزیرستان میں راکٹ حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فوجی کالونی پرپانچ میزائل اور قریبی ائیرپورٹ پر تین راکٹ فائر کیے ہیں۔اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی میں تمام رات چھوٹے اور بھاری ہھتیاروں کا استعمال کیا۔لیکن دونوں جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں نامعلوم افراد نے زیڑی نور فوجی کالونی پر پانچ میزائل فائر کیے۔ دو میزائل کالونی کے اندر اور تین میزائل کالونی کے قریب ایک خالی میدان میں گرے ۔ حکام کے مطابق فوجی کالونی کے اندر ایک میزائل بجلی کے ٹرانسفارمرپر گرا جس کے نتیجہ میں پوری فوجی کالونی میں بجلی معطل ہوگئی۔ اس کے علاوہ فوجی کالونی کے قریب وانا ائیرپورٹ پر بھی تین راکٹ فائر کیے گئے۔ جو ائیرپورٹ کے قریب زوردار دھماکوں کےساتھ پھٹ گئے۔ لیکن دونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہیں۔ حکام کے مطابق میزائل اور راکٹ حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس میں سکیورٹی فورسز نے چھوٹے اور بھاری ہھتیاروں کا بھی استعمال کیا سکیورٹی فورسز کی کارروائی رات بارہ بجے سے صبح پانج بجے تک جاری رہی۔ مقامی لوگ میں ساری رات بم دھماکوں کی وجہ سے حوف ہراس پھیل گیا ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں گزشتہ ایک سال سے غیر ملکیوں ازبکوں کو علاقے سے نکالنے کے بعد امن امان قائم ہوا تھا۔ لیکن اٹھایئس جولائی دو ہزار آٹھ کو وانا کے علاقے اعظم ورسک میں ایک مکان پر میزائل حملے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔اس میزائل حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مقامی طالبان کمانڈر ملا نذیر نے بی بی سی کو بھیجے گئے ایک تحریری بیان میں کہا تھا کہ میزائل حملے میں مقامی مدرسہ کے ایک معلم اور چھ چھوٹے بے گناہ طلب علم ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں سوات:بم حملے میں پانچ اہلکار ہلاک02 August, 2008 | پاکستان کارروائی میں پندرہ طالبان ہلاک04 August, 2008 | پاکستان مزید سکول جلےاور ہلاکتوں کے دعوے04 August, 2008 | پاکستان وزیرستان میں طالبان یا غیر ملکی؟05 August, 2008 | پاکستان جنوبی وزیرستان میں آٹھ فوجی زخمی04 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||