وانا میں ’میزائل حملہ‘ چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی حدود سےداغے گئے دو میزائل ایک معروف قبائلی شخص کے مکان پر گرے ہیںجس میں کم از کم چھ لوگوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پنجابی طالبان اور غیر ملکی عرب شامل ہیں۔ مکان کے مالک یعقوب مغل خیل زخمیوں میں شامل ہیں۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس کے مطابق انہیں اس بات کا علم ہے کہ وانا میں ایک دھماکہ ہوا ہے لیکن اس کی مکمل تفصیل جانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بدہ کی شام سات بجے کے قریب افغانستان کے علاقے پکتیکا سے داغے گئے دو میزائل وانا کے علاقے زیڑی نور میں یعقوب مغل خیل وزیر کے مکان پر گرے۔ انتظامیہ کے مطابق کچھ لوگ زخمی بھی ہیں جس مالک مکان یعقوب بھی شامل ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق یعقوب مغل خیل کے دو گھر ہیں۔ ان کا ایک گھر وانا کے قریب مغل خیل میں ہے اور دوسرا گھر ان کا زیڑی نور کے علاقے میں واقع ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یعقوب کے زیڑی نور والے مکان میں غیر ملکی عربوں کے علاوہ پنجابی طالبان بھی بڑی تعداد میں رہائش پذیر تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے اب یہ معلوم نہیں کہ ہلاک ہونے والوں میں عرب شامل ہیں یا پنجابی طالبان لیکن ان کا کہنا ہے کہ میزائل حملہ جس مکان پر ہوا ہے اس مکان میں غیر ملکی عرب اور پنجابی طالبان موجود تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میزائل حملے کے نذیر گروپ کے مقامی طالبان نے علاقے کو گھرے میں لیا ہے اور لاشوں کو ملبہ سے نکل رہے یادرہے کہ اس پہلے بھی جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں امریکہ کی جانب سے مقامی طالبان یا غیر ملکیوں کے ٹھکانوں کو جاسوس طیاروں یا میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کئی غیر ملکیوں سمیت مقامی لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ | اسی بارے میں وزیرستان میزائل حملہ، 12 ہلاک13 August, 2008 | پاکستان قبائلی علاقوں میں میزائل حملوں میں اضافہ15 May, 2008 | پاکستان ’ڈمہ ڈولا میں میزائل حملہ، سات ہلاک‘14 May, 2008 | پاکستان وانا میزائل: طالبان کا بدلے کا اعلان17 March, 2008 | پاکستان مکان پر میزائل حملہ، دس ہلاک28 February, 2008 | پاکستان وزیرستان: میزائل حملہ، طالبان ہلاک02 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||