BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 March, 2008, 12:46 GMT 17:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وانا میزائل: طالبان کا بدلے کا اعلان

طالبان
حکومت پاکستان نے امریکہ کے دباؤ میں آ کر وزیرستان میں مشترکہ کاروائیاں شروع کررکھی ہیں: طالبان
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں مقامی طالبان نے ایک مکان پر میزائل داغنے کے واقعہ کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

ملا نذیر کے ایک کمانڈر میھٹا خان نے دھمکی دی ہے کہ قبائلی علاقوں میں ہونے والے میزائل حملوں کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے ٹیلفون پر میھٹا خان نے بی بی سی کو بتایا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ان کا امن معاہدہ موجود ہے۔ اور مقامی طالبان نے امن معاہدے کی پاسداری کی ہے لیکن حکومت پاکستان نے امریکہ کے دباؤ میں آ کر وزیرستان میں مشترکہ کارروائیاں شروع کررکھی ہیں جو قبائل کی برداشت سے باہر ہیں۔

گزشتہ روز اس سلسلے میں ملنے والی اطلاعات میں عینی شاہدوں اور ذرائع کا کہنا تھا کہ حملے کے نتیجے نشانہ بننے والا مکان ایک دیوار کے سوا ملبے کا ڈھیر بن گیا تھا اور اس میں موجود لوگوں کے جسموں اعضاء دور دور بکھر گئے تھے جس کی وجہ سہ ان شناخت ممکن نہیں رہی تھی۔

یاد رہے کہ اتوار کو وانا سکاؤٹس قلعہ سے تین کلومیٹر جنوب کی جانب گاؤں شاہ نواز کوٹ میں ایک مکان پر تین میزائل داغے گئے تھے۔ اس حملے کے نتیجے میں اٹھارہ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے تھے۔ علاقے کے بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تین عرب، بارہ پنجابی طالبان اور تین شکئ کے رہنے والے مقامی لوگ شامل ہیں۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ تین بجے کے دوران سکاؤٹس قلعہ کے جنوبی علاقے سے ایک جہاز آیا اور تین دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے بعد معلوم ہوا کہ نوراللہ کے مکان سے دھواں اٹھنے لگا اور لوگ مدد کے لیے وہاں پہنچ گئے۔

یاد رہے عسکریت پسندوں کے کمانڈر نیک محمد کو بھی اسی گاؤں میں میزائل کا نشانہ بنایا تھا۔اور گزشتہ روز کا واقعہ اس مکان سے صرف دو سو گز کے فاصلے پر ہوا ہے۔

اسی بارے میں
صدر مشرف کے ساتھ کام کا عزم
23 February, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد