مکان پر میزائل حملہ، دس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں کسی نامعلوم مقام سے کیے گئے ایک میزائل حملے میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ طالبان تھے۔ اس حملے میں تین دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ترکمان، عرب اور پنجابی طالبان شامل تھے۔ انہی ذرائع نے بتایا کہ حملہ افغانستان کی طرف سے ہوا اور اس میں افغانستان اور نیٹو کی افواج شامل تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ تین میزائل فائر کیے گئے جن میں سے دو نشانے پر لگے۔ تاہم اب تک پاکستان فوج کی طرف سے حملے کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔ مقامی لوگوں نے بی بی سی کو بتایا کہ جس گھر کو نشانہ بنایا گیا اس میں کچھ عرب شدت پسند رہ رہے تھے۔ یہ میزائل پاکستان سکیورٹی فورسز کے ایک حملے میں ہلاک ہونے والے طالبان کے حمایتی قبائلی رہنما نیک محمد کے آبائی گاؤں کالوشہ میں ایک مکان پر گرا جو اطلاعات کے مطابق مقامی طالبان کا ایک ٹھکانہ تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات دو بجے کے قریب جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے کوئی دس کلومیٹر مغرب کی جانب افغان سرحد کے قریب اعظم ورسک کے علاقے کالوشہ میں ایک میزائل گرا جس میں آٹھ کے قریب طالبان ہوگئے۔
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جس مکان پر میزائل گرا اس مکان میں کچھ عرصہ سے غیرملکی رہ رہے تھے جو بظاہر عرب معلوم ہوتے تھے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہلاک ہونے والوں میں کوئی اہم رہنما شامل ہے یا نہیں، جس کی ایک وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں جھلس گئی ہیں۔ وانا کے ایک مقامی رہائشی عبداللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ میزائل گرنے سے ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد علاقے کے لوگ اپنے گھروں سے نکل گئے لیکن یہ معلوم نہ ہوسکا کہ دھماکہ کہاں ہوا تھا۔ وانا سے کمانڈر ملا نذیر کے ایک ساتھی مفتی جان امیر نے بی بی سی کو بتایا کھ کالوشہ میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے اٹھ افراد کا تعلق افغانستان سے تھا جو یہاں کئی سالوں سے رہائش پذیر تھےاور محنت مزدوری کرتے تھے۔ انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ اس حملے میں کوئی غیر ملکی عرب ہلاک ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے خلاف جمعہ کو وانا بازار میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں پہلے بھی کئی مرتبہ میزائل گرے ہیں۔اس وقت بھی یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ میزائل کہاں سے آئے تھے۔ مقامی لوگ یہ الزام لگا رہے ہیں کہ میزائل افغانستان سے داغے جاتے ہیں۔ | اسی بارے میں گھر پر میزائل لگنے سے بارہ ہلاک29 January, 2008 | پاکستان ہیلی کاپٹر: میجر جنرل سمیت 8 ہلاک06 February, 2008 | پاکستان سکاؤٹس قلعوں پر طالبان کے حملے30 January, 2008 | پاکستان وزیرستان: ہلاکتوں کے متضاد دعوے24 January, 2008 | پاکستان سینتیس طالبان ہلاک: فوجی دعویٰ22 January, 2008 | پاکستان مارٹرگولہ گرنے سے تین ہلاک15 January, 2008 | پاکستان شکئی: دو غیر ملکی جنگجو ہلاک13 January, 2008 | پاکستان سکیورٹی فورسز پر راکٹوں سے حملہ 12 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||