BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 January, 2008, 15:25 GMT 20:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مارٹرگولہ گرنے سے تین ہلاک

وزیرستان میں فوج(فائل فوٹو)
مارٹر گولہ وانا کے قریب سکاؤٹس قلعہ تنائی سے فائر ہوا(فائل فوٹو)
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں مارٹرگولہ گرنے سے تین افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں دو کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان اور ایک تعلق جنوبی وزیرستان سے بتایا جاتا ہے۔

جنوبی وزیرستان کے پولیٹکل انتظامیہ نے کہا ہے کہ منگل کے شام وانا سے قریباً ساٹھ کلومیٹر مشرق کی جانب علاقہ محسود کے گاؤں مولے خان سرائے میں ایک آرا مشین پر مارٹرگولہ گرا ہے جس سے تین افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں حنیف اور رمضان نامی اشخاص کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان اور نیاز محمد کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔

حکام کے مطابق مارٹر گولہ وانا کے قریب سکاؤٹس قلعہ تنائی سے فائر ہوا۔ مقامی لوگوں کے مطابق سکاؤٹس قلعہ تنائی، منزئی اور ایف ار جنڈولہ سے علاقہ محسود میں مختلف ٹھکانوں پر توپخانے کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کے قتل بعد جنوبی وزیرستان میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور حکام نے علاقائی اجتماعی ذمہ داری کے تحت محسود قبائل کی پکڑ دھکڑ شروع کی ہے اور ضلع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجنوں محسود قبائلیوں کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
سوات آپریشن میں 41 گرفتار
12 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد