سوات آپریشن میں 41 گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سوات میں فوجی آپریشن کے دوران سنیچر کے روز حکام نے حکومت کو مطلوب مذہبی رہنما مولانا فضل اللہ سے تعلق رکھنے والے مذید اکتالیس ’عکسریت پسندوں’ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سوات میڈیا انفارمیشن سیل کے مطابق سنیچر کے روز سوات کی تحصیل کبل میں فوج کی زیرِ نگرانی سرچ آپریشن کے دوران مولانا فضل اللہ کے اکتالیس ’عسکریت پسند’ گرفتار کر لیے گئے جبکہ اُن کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ سوات سے مقامی صحافی شرین زادہ نے بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کے روز گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد ساٹھ تھی جن میں سے بعد میں انیس افراد کو رہا کردیا گیا جبکہ اکتالیس کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا سیل نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد میں مولانا فضل اللہ کا قریبی ساتھی تصور کیا جانے والا ایک شخص، محمد رحیم، بھی شامل ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز تحصیل کبل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ مذکورہ شخص پر اُس وقت فائرنگ کی گئی جب اُس نے کرفیو کے اوقات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے اُن کی طرف نہ بڑھنے کے اشارے کی تعمیل نہ کی۔ اس سے ملتے جلتے ایک دوسرے واقعہ میں سوات کے علاقے کوزہ بانڈہ میں کرفیو کے اوقات کی خلاف ورزی کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ تاہم سوات میڈیا انفارمیشن سیل نے دونوں واقعات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔ تحصیل کبل اور تحصیل مٹہ میں جمعہ کی شام چھ بجے نافذ کیے گئے کرفیو کو سنیچر کے روز بارہ بجے حکام کے اعلان کے مطابق اُٹھا لیا گیا۔ لیکن بعد میں دوبارہ نافذ کر دیا گیا۔ سوات میڈیا انفارمیشن سیل کے مطابق تحصیل مٹہ میں، جہاں مولانا فضل اللہ کے لیے کافی عوامی تائید پائی جاتی ہے ، جمعہ کی شام کوزہ باسا خیل کے علاقے میں واقع مولانا فضل اللہ کے حمایتی کمانڈروں خان خطاب، فرمان اور انوار اللہ کے گھروں کو ’ علاقے کےلوگوں ’ جلا دیا ۔ جبکہ کوزہ بانڈے سے تعلق رکھنے والے مولانا فضل اللہ کے ساتھی سانع گل کا گھر بھی علاقے کے لوگوں نے جلا دیا ۔ تحصیل کبل کے دیہاتوں کالا کلے ، منجا اور تُوتانہ بانڈے میں فوجی ہیلی کاپٹروں نے سنیچر کے روز مبیینہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے وقفے وقفے سے گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا۔ | اسی بارے میں سوات: بدھا کا مجسمہ تباہ کرنے کی کوشش11 September, 2007 | پاکستان سوات: سی ڈی دکانوں پر دھماکہ07 September, 2007 | پاکستان سوات سیاحوں کو ترستا ہے 12 September, 2007 | پاکستان سوات دھماکہ: ایک ہلاک، چار زخمی20 September, 2007 | پاکستان سوات: چوکی پرحملہ، ایک ہلاک22 September, 2007 | پاکستان تاریخی ورثہ کو حملہ آوروں سےخطرہ02 October, 2007 | پاکستان فوجی قافلے پر حملہ، 20 ہلاک25 October, 2007 | پاکستان سوات: عینی شاہد ین نے کیا دیکھا25 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||