ہارون رشید بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد |  |
جنوبی وزیرستان میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں میجر جنرل اور دو برگیڈیئر سمیت آٹھ فوجی افسر ہلاک ہو گئے۔ فوجی حکام کے مطابق یہ حادثہ تکنیکی وجہ سے پیش آیا۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل اطہر عباس کے مطابق یہ جنوبی وزیرستان میں وانا جنڈولہ روڈ پر تنائی کے علاقے میں آج سہ پہر دو بج کر چالیس منٹ پر گرا۔ ہلاک ہونے والوں میں میجر جنرل جاوید سلطان، برگیڈیر افضل چیمہ، برگیڈئر سعید خان، لیفٹننٹ کرنل عمر فاروق، کیپٹن شہزاد، کیپٹن نوید (پائلٹ)، کیپٹن ہارون (پائلٹ) اور ایک نان کمشنڈ آفیسر، کریو چیف نائیک امیر شامل ہیں۔ |