گھر پر میزائل لگنے سے بارہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کےقبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں نامعلوم سمت سے فائر کیے جانے والے ایک میزائل کےایک مکان پر لگنے سے بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ منگل کو صبح چار بجے شمالی تحصیل میر علی کے گاؤں خوشحالی میں ستار نامی شخص کے مکان پر ایک میزائل لگا جس کے نتیجہ میں بارہ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو خفیہ اداروں کے ذرائع نے بتایا ہے کہ میزائل حملے میں شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں مقامی قبائل کے لوگ ہیں جو ایک مقامی شخص کے گھر میں ٹھرے ہوئے تھے۔ مقامی انتظامیہ نے میزائل کے مکان پر گرنے کے واقعہ کی تصدیق کی لیکن ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا۔ مقامی انتظامیہ کے بعض دوسرے ذرائع نے بارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان امن معاہدے کے سلسلے میں گفت و شنید جاری ہے۔ مقامی طالبان نے دس فروری تک یکطرفہ فائر بندی کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی مقامی طالبان نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ اگر شمالی وزیرستان سے بیت اللہ محسود کے خلاف توپخانے کا استعمال بند نہ کیاگیا تو وہ اسی مقام کو نشانہ بنائیں گےجہاں سے سے توپ کا گولہ داغا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی شمالی وزیرستان میں مقامی آبادی پر میزائل گرتے رہے ہیں جس سے متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں پاکستان فوج نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے گاؤں ششاموان میں تازہ لڑائی چھڑ گئی ہے جس میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ فوجی ترجمان نے بارہ شدت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ | اسی بارے میں وزیرستان: تعمیراتی کمپنی کےاہلکاراغواء14 January, 2008 | پاکستان وزیرستان: سکاؤٹس قلعہ پرطالبان قابض16 January, 2008 | پاکستان بدترین جواب دیں گے: بیت اللہ21 January, 2008 | پاکستان طالبان کا جانی نقصان: حکومتی دعویٰ24 January, 2008 | پاکستان جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں25 January, 2008 | پاکستان ’اوپر سے بمباری، نیچے توپخانے سے مارتے ہیں‘25 January, 2008 | پاکستان پشاور صرف چالیس کلومیٹر26 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||