میریٹ دھماکہ، سات دن کی ریمانڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میریٹ ہوٹل میں ہونے والے خودکش حملے کے الزام میں گرفتار ہونے والے تین افراد کو سات روز کی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ ملزمان کو جمعہ کے روز پولیس کے سخت پہرے میں عدالت میں پیش کیا گیا اور تھانہ سیکریٹریٹ کے انچارج الطاف عزیز نے انسداد دہشت کی عدالت کے جج سخی محمد کہوٹ سے استدعا کی کہ ملزمان کا دس دن کا ریمانڈ دیا جائے کیونکہ اُن کی نشاندہی پر اس مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ تاہم عدالت نے ملزمان کا سات دن کا ریمانڈ دیا اور تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ ملزمان کو 24 اکتوبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے۔ گرفتار ہونے والوں میں ڈاکٹر عثمان، رانا الیاس اور حمید افضل شامل ہیں اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کو ایک روز قبل گرفتار کیا گیا تھا اور یہ افراد خودکش حملہ آوروں کے سہولت کار بتائے جاتے ہیں اور ان کے شدت پسندوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔
حکومت نے میریٹ ہوٹل پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل طارق پرویز کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ اس ٹیم میں اسلام آباد پولیس کے علاوہ انٹیلجنس ایجسیوں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔بیس ستمبر کو جب صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا اُسی روز ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ہوا ڈمپرمیریٹ ہوٹل کے باہر اڑا دیا تھا۔ اس خود کش حملے میں چیک جمہوریہ کے سفیر سمیت پچاس سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ چند روز بعد داخلہ امور کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ میریٹ ہوٹل پر ہونے والہ خودکش حملہ ناقص حفاظتی اقدامات کا نتیجہ ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انٹیلیجنس ایجنسیوں نے پولیس کو بارود سے بھری ہوئی ایک گاڑی کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ |
اسی بارے میں ’پانچ دن میں 117 طالبان ہلاک‘15 September, 2008 | پاکستان باجوڑ آپریشن میں 19 طالبان ہلاک17 September, 2008 | پاکستان پیپلز پارٹی کو سخت چیلنجز کا سامنا12 July, 2008 | پاکستان کراچی حملہ: ملزم کو سزائے موت 05 March, 2008 | پاکستان میریئٹ ہوٹل پر ٹرک بم دھماکہ، چالیس ہلاک اور سو سے زائد زخمی20 September, 2008 | پاکستان سوات مزید آٹھ پولیس اہلکار رہا18 September, 2008 | پاکستان دہشت گرد کے خلاف جنگ: سرحد کی دہلیز پر10 September, 2008 | پاکستان بینظیرقتل کیس، سارک سے مدد17 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||