BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باجوڑ آپریشن میں 19 طالبان ہلاک

پاک فوج
پاکستان فوج کے مطابق طالبان کے مرکز اور دیگر مشتبہ ٹھکانوں پر توپخانے سے حملے جاری ہیں
قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں طالبان کے خلاف بدھ کو بھی کارروائی بدستور جاری رہی اور حکام نے طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں پر ہونے والے حملوں میں مزید انیس طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ طالبان نے اس دعوی کو رد کر دیا ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر مراد خان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بدھ کو خزانہ سے آگے کے علاقے پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ لوئی سم میں طالبان کے مرکز اور دیگر مشتبہ ٹھکانوں پر توپخانے سے حملے جاری ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بدھ کو ہونے والی کارروائی میں انیس طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک سو پچاس کے قریب طالبان کو ہلاک کیا گیا ہے۔ تاہم طالبان ترجمان مولوی عمر نے تازہ حملوں میں اپنے انیس ساتھیوں کی ہلاکت کے حکومتی دعوی کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والی کارروائیوں میں اب تک صرف چھ طالبان مارے گئے ہیں۔

باجوڑ میں کرفیو بدستور برقرار ہے اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کے بقول خوردنوش کی اشیاء ختم ہوگئی ہیں جبکہ علاقے میں گزشتہ ایک ماہ سے بجلی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام تحصیلوں کے بازار بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی بارے میں
’پانچ دن میں 117 طالبان ہلاک‘
15 September, 2008 | پاکستان
خار کا محاصرہ، متضاد دعوے
10 August, 2008 | پاکستان
باجوڑ میں بیس جنگجو ہلاک
11 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد