’پانچ دن میں 117 طالبان ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں گزشتہ پانچ دنوں میں ایک سو سترہ شدت پسند مارے گئے ہیں۔ تاہم طالبان حکومتی دعوے کی تردید کرتے ہیں۔ فوج کے دعوے کے مطابق سوموار کو کارروائیوں میں مزید پندرہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے پیر کی شام جاری ہونے والے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صدر مقام خار سے چند کلومیٹر دور لوئی سم اور اطراف کے علاقوں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں اور بھاری توپ خانے سے حملے کیے جس میں پندرہ مزید طالبان ہلاک ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں شہریوں کے گھر بھی نشانہ بنے ہیں تاہم اس سلسلے میں ہلاکتوں کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ بیان کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں کے آپریشن میں ایک سو سترہ جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تحصیل خار کے تقریباً تمام علاقوں کو محفوظ بناکر وہاں حکومت کی عملداری بحال کردی گئی ہے۔ تاہم آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ دوسری طرف مقامی طالبان نے حکومتی دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ طالبان ترجمان مولوی عمر نے بی بی سی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ آج ہونے والی کارروائیوں میں ان کا کوئی جنگجو ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے بلکہ ان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے زیادہ تر عام شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا ہے جس میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ باجوڑ میں جاری کارروائیوں میں اب تک درجنوں عام شہری مارے جاچکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگوں نے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کی ہے۔ | اسی بارے میں تیس طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ13 September, 2008 | پاکستان چالیس طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ12 September, 2008 | پاکستان خار کا محاصرہ، متضاد دعوے10 August, 2008 | پاکستان ’باجوڑ میں بمباری، سات ہلاک‘11 August, 2008 | پاکستان خاراور لوئی سم پر طالبان کا قبضہ ختم12 August, 2008 | پاکستان باجوڑ میں بیس جنگجو ہلاک11 September, 2008 | پاکستان ایک اور امریکی حملہ، بارہ ہلاک12 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||