چالیس طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں اور حکام نے آج ایک جھڑپ کے دوران بعض غیر ملکی جنگجؤوں سمیت چالیس مسلح طالبان کے مارے جانے کا دعوی کیا ہے جبکہ دو اہلکاروں کی ہلاکت اور بارہ کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ دوسری طرف مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام عنایت کلی میں گن شپ ہیلی کاپٹر کی فائرنگ کے نتیجے میں دس عام شہری ہلاک اور پندرہ کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ پاکستانی فوج کے ایک ترجمان میجر مراد خان نے بی بی سی کو بتایا کہ تازہ کارروائی جمعہ کی صبح صدر مقام خار سے دس کلومیٹر دور ٹانک خطاء اور رشکئی کے علاقے میں شروع ہوئی تھی جس میں گن شپ ہیل کاپٹروں نے بھی حصہ لیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کارروائی کے دوران مسلح طالبان کے ساتھ ایک جھڑپ میں چالیس مبینہ عسکریت پسند اور دو فوجی ہلاک اور بارہ زخمی ہوئے۔ ان کے بقول جھڑپ میں سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔ طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے حکومتی دعویٰ کی تردید کی ہے۔ انہوں نے جوابی دعویٰ میں کہا ہے کہ انہوں نے چھ اہلکاروں کو ہلاک جبکہ سات کو یرغمال بنایا ہے۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ کسی بھی اہلکار کو یر غمال نہیں بنایا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران فریقین کی جانب سے تواتر کے ساتھ ہونے والوں دعووں کی عموماً آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پاتی۔ دوسری طرف مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کی ہی شام کو گن شپ ہیلی کاپٹر نے عنایت کلی کے بازار پر فائرنگ کی ہے جس میں دس افراد ہلاک جبکہ پندرہ کے قریب زخمی ہوئے۔ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے دس لاشیں اور سولہ زخمی دیکھے۔ تاہم فوجی ترجمان اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو بھی حکومت نے ٹانک خطا ء کے علاقے میں بعض غیر ملکیوں سمیت بارہ طالبان کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا۔ طالبان نے کہا ہے کہ کل ہونے والی کارروائی میں ان کے دو ساتھی ہلاک او دو زخمی ہوئے تھے۔ جمعرات کو بھی جیٹ طیاروں نے عنایت کلی میں موجود گول مارکیٹ اور ماموند اڈہ کو نشانہ بنایا تھا جس میں عینی شاہدین کے مطابق درجنوں دکانیں تباہ ہوئی تھیں۔ | اسی بارے میں خار کا محاصرہ، متضاد دعوے10 August, 2008 | پاکستان ’باجوڑ میں بمباری، سات ہلاک‘11 August, 2008 | پاکستان خاراور لوئی سم پر طالبان کا قبضہ ختم12 August, 2008 | پاکستان باجوڑ میں بیس جنگجو ہلاک11 September, 2008 | پاکستان ایک اور امریکی حملہ، بارہ ہلاک12 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||