تیس طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور اطلاعات کے مطابق سنیچر کو مسلح طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں پر ہونے والے فضائی حملوں میں مزید تیس کے قریب مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل جمعہ کو بھی حکام نے ایک جھڑپ میں بعض غیر ملکی جنگجؤوں سمیت چالیس مسلح طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا تھا جبکہ دو اہلکاروں کی ہلاکت اور بارہ کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی کی گئی تھی۔ پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سنیچر کو سکیورٹی فورسز نے صدر مقام خار سے تقریباً دس کلومیٹر دور رشکئی، ٹانک خطا، کوثر کنڈوئی اورآس پاس کے علاقوں میں موجود طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی سے حملے کیے ہیں۔ بیان میں یہ بھی دعوٰی کیا گیا ہے کہ ان حملوں میں طالبان سے بعض علاقے واپس لے لیےگئے ہیں۔ تاہم کارروائیوں میں طالبان کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں محض اتنا کہا گیا ہے کہ مبینہ عسکریت پسندوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں تیس کے قریب طالبان مارے گئے ہیں۔ان کے بقول حملوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں نے بھی حصہ لیا۔اس سلسلے میں طالبان کے ترجمان مولوی عمر سے بار بار رابطے کی کوشش کی گئی جو ناکام رہی۔ تازہ حملوں کا نشانہ بننے والے علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں لیکن بظاہر ابھی تک حکومت خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں بظاہر کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ لوئی سم اور آس پاس کے علاقوں سے لوگوں نے ان حملوں کے بعد دوبارہ نقل مکانی کی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے باجوڑ میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے بجلی نہیں ہے، مختلف تحصیلوں کے بازار بند ہیں جبکہ لوگوں کو مریضوں کو ہسپتال لے جانےاور دیگر ضروری کاموں کے سلسلے میں نقل و حرکت کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ | اسی بارے میں چالیس طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ12 September, 2008 | پاکستان خار کا محاصرہ، متضاد دعوے10 August, 2008 | پاکستان ’باجوڑ میں بمباری، سات ہلاک‘11 August, 2008 | پاکستان خاراور لوئی سم پر طالبان کا قبضہ ختم12 August, 2008 | پاکستان باجوڑ میں بیس جنگجو ہلاک11 September, 2008 | پاکستان ایک اور امریکی حملہ، بارہ ہلاک12 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||