مشرف، کیانی ملاقات: کچھ تصدیق، کچھ تردید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلح افواج کے تعلقات عامہ کے ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے اسلام آباد میں تعینات پاک فوج کی اہم بریگیڈ ٹرپل ون کی قیادت میں تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگیڈئیر فہیم احمد کو ایک ماہ قبل بریگیڈئیر عاصم اعوان کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے ایک افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ بریگیڈیئر عاصم اعوان کو صدر پرویز مشرف نے فوجی سربراہ کی حیثیت سے ریٹائر ہونے سے قبل تعینات کیا تھا۔ آئی ایس پی آر نے اس بارے میں ایک وضاحتی بیان بھی جاری کیا ہے جس میں گزشتہ رات صدر مملکت پرویز مشرف اور فوجی سربراہ اشفاق پرویز کیانی کے درمیان ملاقات کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات معمول کا حصہ تھی لیکن بعض اخبارات نے اسے غیر ضروری طور پر سنسی خیز بنانے کی کوشش کی ہے۔ بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ ٹرپل ون بریگیڈ میں افسران کی تبدیلی بھی معمول کی کارروائی کا حصہ ہے جس میں چار سو اٹھہتر دیگر افسران بھی تبدیل کیے گئے تھے۔ بعض پاکستانی اخبارات نے جنرل اشفاق کیانی اور صدر مشرف کے درمیان اس ملاقات کے حوالے سے خبر دی تھی کہ دونوں راہنماؤں کے درمیان سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی اور آرمی چیف نے صدر مشرف کو اسمبلی تحلیل کرنے سمیت کسی بھی ایسے اقدام سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے جس سے ملک میں سیاسی پیچیدگی میں اضافہ ہو۔ اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ جنرل کیانی نے صدر مشرف کے قریب سمجھے جانے والے برگیڈیئر عاصم اعوان کو ٹرپل ون بریگیڈ کی کمانڈ سے ہٹا دیا ہے۔ تاہم آئی ایس پی آر نے اس اخباری اطلاع کی تردید کی جس میں کہا گیا ہے کہ صدر مشرف کے حفاظتی دستے میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ |
اسی بارے میں ’فوج کا کوئی سیاسی کردار نہیں‘02 April, 2005 | پاکستان ’آئین افضل ہے یا فوجی ڈکٹیٹر‘04 April, 2005 | پاکستان فوج کے خلاف رائے پر شدید ردِ عمل 02 March, 2005 | پاکستان ’فوج کی ساکھ کو خطرہ ہے‘16 January, 2005 | پاکستان ’فوج لاپتہ فوجیوں کو تلاش کرے‘13 March, 2005 | پاکستان بری فوج ترقیاں، تبادلےاور تقرریاں 03 October, 2004 | پاکستان فوج: دو افسران کی تقرری کا مطلب؟03 October, 2004 | پاکستان فوج میں اہم تقرریاں02 October, 2004 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||