BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 October, 2004, 10:06 GMT 15:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فوج میں اہم تقرریاں
صدر جنرل پرویز مشرف
اعلیٰ فوجی عہدوں پر نئی تقرریاں کی گئی ہیں
صدر جنرل پرویز مشرف نے پاکستان فوج میں اہم تبدیلیاں کی ہیں اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے موجودہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احسان الحق کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کیا ہے۔

اس کے علاوہ کراچی کے موجودہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احسان سلیم حیات کو وائس چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر ترقی بھی دے دی گئی ہے۔

ان دونوں کو بھی ترقی دے کر پورا جنرل بنا دیا گیا ہے اور یہ دونوں جنرل اگلے ہفتے ریٹائر ہونے والے جنرل عزیز خان اور جنرل محمد یوسف کی جگہ لے لیں گے۔

اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار ظفر عباس کے مطابق ان تقرریوں سے اس بحث کو اور تقویت ملے گی کہ صدر مشرف کو بھی اس سال کے آخر تک فوج کے سربراہ کے عہدے کو چھوڑ دینا چاہیئے۔

نامہ نگار کا کہنا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں یہ تقرریاں ایک معمول کی بات ہوں گی لیکن پاکستان میں جہاں فوج ملکی اور علاقائی معاملات میں پوری طرح ملوث ہے یہ عام بات نہیں ہے۔ شاید یہی بات ہے کہ ان تقرریوں پر بحث بہت پہلے شروع ہو گئی تھی اور کچھ ہفتے قبل اس میں اور گرمی آ گئی تھی۔

ان تقرریوں سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اگرچہ صدر مشرف نے اپنے دونوں قریبی ساتھیوں کو دو بڑے عہدوں پر فائز کیا لیکن انہوں نے پھر بھی سنیارٹی لسٹ کو زیادہ نہیں چھیڑا۔

لیفٹیننٹ جنرل احسان الحق کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تقرری سے ان کی مدتِ ملازمت میں تین سال مزید اضافہ ہو جائے گا۔ جنرل احسان الحق آئی ایس آئی کے سربراہ کی حیثیت سے اگلے سال مئی میں ریٹائر ہونے والے تھے۔

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احسان سلیم حیات کی وائس چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر ترقی ایک نہایت اہم فیصلہ ہے اور مبصرین کے مطابق یہ اس بات کا کھلا پیغام ہے کہ فوج شدت پسندوں سے لڑنے کے لیے بالکل تیار ہے۔ یاد رہے کہ جنرل احسان پر کراچی میں قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد