’پاکستان نے بھرپور کارروائی کی ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل پرویز مشرف نے پاکستان پر دہشت گردی اور القاعدہ کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائی نہ کرنے کے حوالے سے ہونے والی تنقید کو پُرزور طریقے سے مسترد کر دیا ہے۔ بی بی سی سے ایک انٹرویو میں القاعدہ کے خلاف پاکستان کے ریکارڈ کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے ملک نے اتنی بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان کے مختلف شہروں سے چھ سو کے قریب دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ سے نیویارک میں ہونے والی اپنی ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے دونوں ملکوں میں باہمی اعتماد کی فضا بحال کرنے پر بات چیت کو مرکوز کریں گے۔ انہوں نے کہا دونوں ملکوں میں اعتماد کی فضا پیدا ہونے سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||