BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فوج کے خلاف رائے پر شدید ردِ عمل

مارک لائل
پاکستتان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر مارک لائل گرانٹ
پاکستان فوج کے بارے میں برطانوی ہائی کمشنر برائے اسلام آباد کی رائے کو حکومت نے بلاجواز، غیر حقیقی اور سفارتی آداب کے منافی قرار دیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر مارک لائل گرانٹ نے یکم مارچ کو اسلام آباد میں اپنی حکومت کے بیرونی امداد کے محکمے کے وزیر کی جانب سے پاکستان کے متعلق امداد کا منصوبہ جاری کیا تھا۔ جس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں فوج کے بڑھتے ہوئے ’کارپوریٹ مفادات‘ غربت میں کمی کے لیے بیوروکریسی اور عدلیہ کے اقدامات میں بھی رکاوٹ بنتے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے ایک سوال پر مزید کہا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ اٹھائیس برسوں میں فوج کا کردار اقتصادی شعبے میں بڑھا ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان جسے سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ نے بھی جاری کیا ہے کہا گیا ہے کہ ’اگر برطانوی ہائی کمشنر مارک لائل گرانٹ کے ریمارکس درست طور پر شائع ہوئے ہیں تو وہ نہ صرف غیر ضروری اور غیر حقیقی ہیں بلکہ سفارتی آداب کے منافی بھی ہیں‘۔

’سینیئر حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مکمل طور پر بحال ہوچکی ہے اور غربت کا خاتمہ، تعلیم، صحت اور سماجی ترقی جیسے معاملات حکومت کی اعلیٰ ترجیحات ہیں‘۔

حکام کے مطابق ان معاملات کو حکومت کے قائم کردہ متعلقہ ادارے چلاتے ہیں نہ کہ پاکستان فوج۔ بیان کے مطابق پاکستان ملینیم ڈیولپمنٹ گولز، یعنی ہزاریہ کے ترقیاتی مقاصد کے حصول کے لیے مکمل طور پر پابند ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے سن دوہزار میں منعقد کردہ ’ملینیم سمٹ، میں دنیا کے لیے کم سے کم ترقی کے اہداف مقرر کیے تھے اور ان کا حصول سن دوہزار پندرہ تک لازمی قرار دیا تھا۔ اس پر پاکستان سمیت دنیا کے ایک سو اٹھاسی ممالک نے دستخط کیے ہیں۔

برطانہ نے رواں سال پاکستان کو سات کروڑ برطانوی پاؤنڈ کی امداد دی ہے جو کہ تین سال کے لیے منظور کردہ ان کی اکیس کروڑ پاؤنڈ کی امداد کا حصہ ہے۔

پاکستان کے لیے جاری کردہ ’ملکی امدادی منصوبے، کے تحت برطانیہ نے سن دوہزار سات اور آٹھ کے دوران مزید نو کروڑ پاؤنڈ کی امداد دینے کا بھی وعدہ کیا ہوا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد