باجوڑ میں گولہ باری: چھ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی گولہ باری سے چھ افراد کے ہلاک اور بیس کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ چھ افراد گولہ باری سے مختلف مقامات پر ہلاک ہوئے جبکہ بیس کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع نے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ چار دنوں میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں عام شہریوں کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل مہمند ایجنسی میں بھی سکیورٹی فورسز کی طرف سے مقامی طالبان کے خلاف ایک کاروائی میں راکٹ گولے گھروں پر گرنے سے ایک عام شہری ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے تھے۔ باجوڑ ایجنسی میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ منگل کو تحصیل نواگئی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی طرف سے باجوڑ سکاؤٹس کے کچھ اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول سے بم حملہ کیا گیا جس میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے تاہم سرکاری طورپر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد نواگئی تحصیل میں پہاڑوں پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے مزید حملوں سے بچنے کےلئے ہوائی فائرنگ شروع کردی جبکہ صدر مقام خار سے بھی توپ خانے کا استعمال کیا گیا۔ ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ فائرنگ کے دوران نامعلوم مقام سے سکاؤٹس کیمپ پر راکٹ داغے گئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے چاروں اطراف سے نواگئی بازار پر بھاری اور خود کار ہتھیاروں سے شدید گولہ باری کی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز تقریباً پانچ گھنٹے تک مسلسل بازار پر گولہ باری کرتے رہے اور اس دوران لوگ دوکانوں کے اندر محبوس ہوگئے تھے جبکہ علاقے میں کرفیو بھی نافذ کردیاگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرف سے بازار پر گولوں کی بارش ہورہی تھی۔ واضح رہے کہ نواگئی تحصیل باجوڑ اور مہمند ایجنسی کے سرحد پر واقع ہے۔ ایک ہفتہ قبل مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے ایک گاڑی پر راکٹ حملہ کرکے اس میں سوار پانچ مسلح افراد کو ہلاک کیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں چار افراد کا تعلق نواگئی تحصیل سے تھا اور جن کے بارے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق مقامی طالبان تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ |
اسی بارے میں طالبان کی حکمتِ عملی میں ایک اور تبدیلی02 March, 2008 | پاکستان معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام01 March, 2008 | پاکستان باجوڑ بم حملے میں تین اہلکار ہلاک14 February, 2008 | پاکستان باجوڑ ایجنسی: چوکی پر حملہ08 December, 2007 | پاکستان باجوڑ دھماکہ، جرگہ سربراہ زخمی23 November, 2007 | پاکستان باجوڑ: طالبان نے اہلکار اغوا کر لیے19 November, 2007 | پاکستان ’بینظیر پر ہمارا قرض ضرور رہتا ہے‘03 November, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||