باجوڑ بم حملے میں تین اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر ہونے والے بم حملے کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے بی بی سی کو بتایا کہ واقعہ جمعرات کی صبح صدر مقام خار سے تقریباً سولہ کلومیٹر دور بادیسے کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی فورسز کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دھماکہ کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرلیا جبکہ انہوں نے دو ایمبولینس کو خار کی طرف جاتے ہوئے دیکھا۔ واضح رہے کہ باجوڑ میں مبینہ مقامی طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر فائرنگ ایک معمول سا بن گیا ہے تاہم ایک طویل عرصہ کے بعد سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ | اسی بارے میں پاکستانی طالبان سے اظہارِ لاتعلقی29 January, 2008 | پاکستان سکیورٹی فورسز کے خلاف جنگ بندی06 February, 2008 | پاکستان جنگ بندی لیکن لوگ لوٹ نہیں رہے08 February, 2008 | پاکستان ’طالبان کو مسلح نہ ہونے دیں‘09 February, 2008 | پاکستان باجوڑ: سکیورٹی اہلکارکا سرقلم16 December, 2007 | پاکستان ’امریکیوں پر حملے جاری رہیں گے‘10 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||