باجوڑ دھماکہ، جرگہ سربراہ زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں جمعہ کو ہونے والے ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے میں امن جرگے کے سربراہ حاجی عبدالعزیز شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اس دھماکے میں تین اہلکاروں سمیت سات دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق حاجی عبدالعزیز صدر مقام خار سے تقریباً بیس کلومیٹر شمال میں واقع اپنے گاؤں ماموند قمر سے تین لیویز اہلکاروں ، بیٹے اور دیگر تین ساتھیوں سمیت اپنی گاڑی میں خار آ رہے تھے کہ بر کلی کے مقام پر انہیں ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ اور ان کے سات ساتھی زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے خار ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں سے حاجی عبدالعزیز اور ان کے بیٹے کو شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا۔ ابھی تک کسی نے بھی اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ قبائلی جرگے کے سربراہ حاجی عبدالعزیز نے حکومت اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ کروانےمیں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ واضح رہے کہ باجوڑ میں چند ماہ کے بعد یہ کسی بھی قبائلی سربراہ کو نشانہ بنائے جانے کا پہلا واقعہ ہے۔ چند روز قبل بھی مہمند ایجنسی کے مقامی طالبان نے اپنے چار ساتھیوں کی گرفتاری کے جواب میں باجوڑ ایجنسی میں داخل ہوکر ایک کارروائی کے دوران نائب تحصیلدار سمیت آٹھ حکومتی اہلکاروں کو اغواء کرلیا تھا جنہیں تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔ | اسی بارے میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر؟22 November, 2007 | پاکستان باجوڑ: طالبان نے اہلکار اغوا کر لیے19 November, 2007 | پاکستان ’یرغمالوں کو نقصان نہ پہنچائیں‘11 November, 2007 | پاکستان ’بینظیر پر ہمارا قرض ضرور رہتا ہے‘03 November, 2007 | پاکستان باجوڑ میں دو قبائلی ملک قتل20 October, 2007 | پاکستان باجوڑ سے سرکاری اہلکار اغواء09 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||