باجوڑ ایجنسی: چوکی پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ تاہم دونوں جانب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ باجوڑ ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شفیر اللہ کے دفتر کے ایک اہلکار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صدیق پھاٹک کے علاقے میں لیویز اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ پچیس منٹ سے زیادہ عرصے تک جاری رہا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صدیق پھاٹک باجوڑ ایجنسی کے صدر مقام خار سے تقریباً تین کلومیٹر مغرب کی جانب واقع ہے اور یہاں قائم لیویز کی چوکی پر حال ہی میں ایف۔ سی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ایف۔ سی کے اہلکاروں کی تعیناتی کے فوراً بعد مسلح حملہ آوروں کی جانب سے یہ پہلا واقعہ ہے جبکہ اس ہفتے کے دوران باجوڑ ایجنسی میں لیویز کی چیک پوسٹوں پر حملے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ اس سے قبل لوئی سم اور مٹاک میں لیویز کی چوکیوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا اور لوئی سم اور شنگر میں واقع چیک پوسٹوں پر تعینات لیویز کے نو اہلکاروں کو اغواء کرلیا گیا تھا جن کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔ |
اسی بارے میں باجوڑ سے سرکاری اہلکار اغواء09 September, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان، باجوڑمیں دھماکے25 September, 2007 | پاکستان باجوڑ میں دو قبائلی ملک قتل20 October, 2007 | پاکستان باجوڑ: طالبان نے اہلکار اغوا کر لیے19 November, 2007 | پاکستان باجوڑ دھماکہ، جرگہ سربراہ زخمی23 November, 2007 | پاکستان باجوڑ جھڑپیں، دو اہلکار ہلاک01 December, 2007 | پاکستان باجوڑ: راکٹوں سے حملہ، اہلکار اغوا06 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||