BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 November, 2007, 13:20 GMT 18:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بند چینل اب ’جنتا کی عدالت‘ میں

 جیو شو
ان ’اوپن شوز‘ کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا مجمع اکٹھا ہو جاتا ہے

بات سادہ سی ہے۔ کسی کی آواز دبائی تو شاید جاسکتی ہے لیکن بند ہرگرز نہیں کی جاسکتی۔ اس کی مثال اس پائپ کی سی ہوسکتی ہے کہ جس کو اگر زبردستی بند کر دیا جائے تو پانی محض دباؤ کی وجہ سے کئی کمزور مقامات پر چھید کرتا ہوا بالآخر باہر نکل آتا ہے۔

یہی سب کچھ جنرل پرویز مشرف کی جانب سے نجی نیوز چینلز پر تین نومبر کے بعد سے عائد پابندیوں کے بعد سے واضع ہوکر سامنے آیا ہے۔

سیاسی بحث مباحثے کے جن پروگراموں پر شرانگیزی اور بےجا تنقید کا الزام لگاتے ہوئے انہیں ٹی وی سکرینز سے بند کر دیا گیا وہ اب سٹوڈیوز سے نکل کر سڑکوں پر فٹ پاتھوں پر آگئے ہیں۔

ہر دوسرے روز ’آج‘ یا ’جیو‘ کے معروف میزبان اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی میلہ کہلوانے والے یہ شو باقاعدگی سے منعقد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے علاوہ عام شہری جمع ہو جاتے ہیں۔

غرض یہ کہ مظاہرین کو ایک فورم مل گیا ہے اپنے جذبات کے اظہار کا۔ کوئی سیاہ پٹی باندھے تو کوئی جسٹس افتخار چوہدری کی تصویر اٹھائے وہاں آن پہنچاتا ہے۔

پروگرام کے مہمانوں کو سننے والوں کے علاوہ وہاں سنانے والے بھی آن پہنچتے ہیں۔ کبھی سابق اقلیتی رکن قومی اسمبلی جے سالک درجن دو درجن مظاہرین کے ساتھ شور مچاتے، حکومت مخالف نعرے لگاتے آن پہنچتے ہیں تو کبھی کوئی اور۔

بوٹ والوں کے لیے وارننگ
 بوٹ والوں کو معلوم ہو جائے کہ ایک ہی شخص صدر، کونسلر، جج اور چیف جسٹس نہیں ہوسکتا
ایک شہری

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ جو اب ’کیپٹل ٹاک آن فٹ پاتھ‘ کا رنگ اختیار کرچکا ہے کے میزبان حامد میر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اس کے بعد راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں بھی اپنا پروگرام منعقد کریں گے چاہے اسے دیکھنے دس لوگ آئیں یا دس ہزار۔

’ہمارا مقصد اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا اور یہ بتانا ہے کہ کوئی بھی پابندی ہمیں نہیں روک سکتی۔‘

ٹی وی پر تو محض تندوتیز بحث دیکھنے کو ملتی ہے لیکن فٹ پاتھ پر ان پروگراموں میں تو نعرے بازی اور تالیاں بھی شامل ہوگئی ہیں۔ جہاں حاضرین کو کسی مہمان کی بات پسند آئی وہیں تالیاں یا نعرے لگا کر اپنی رائے بھی ریکارڈ کرا دی۔

ایسے ہی ایک عام شہری محمد طاہر نے وہاں آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی روایت ہے جو شروع کی گئی ہے۔ ’بوٹ والوں کو معلوم ہو جائے کہ ایک ہی شخص صدر، کونسلر، جج اور چیف جسٹس نہیں ہوسکتا۔‘

ان احتجاجی میلوں نے گلی کوچوں میں ماضی کی ایک اہم روایت یعنی نوٹنکی کو زندہ کر دیا ہے۔ سینئر صحافی نصرت جاوید کے بقول نوٹنکی میں ایک ویلن پاٹے خان ہوا کرتا تھا اب یہ کردار جنرل مشرف نے اختیار کر لیا ہے۔

پریس کلب کے سامنے پولیس کی بھی ایک بڑی تعداد احتجاجی میلے پر نظر رکھنے کے لیے موجود ہوتی ہے۔ لیکن آج تک یہ میلے پرامن ہی رہے۔

ان احتجاجی میلوں میں ٹی وی سٹوڈیو کے برعکس مشرف مخالف باتیں کافی زور و شور سے کی جاتیں ہیں۔ ہر کوئی دل کی بھڑاس نکالتا نظر آتا ہے۔ بعض اوقات صحافت کا بنیادی اصول یعنی توازن اور جائز تنقید کا دامن ہاتھ سے کھسک جاتا ہے۔

لیکن ذرائع ابلاغ کے خلاف جس قسم کے یک طرفہ اقدامات مشرف حکومت نے اٹھائے، اس کا جواب شاید اسی طرح بہتر انداز میں دیا جاسکتا تھا۔

بی بی سی اردو: خصوصی پروگرامخصوصی نشریات
ایک گھنٹے کا’جہاں نما‘ اور خصوصی پروگرام
چودہواں دن
نگراں حکومت، بےنظیر کی نظربندی ختم
صحافی ہراساں
ایمرجنسی: اندورن سندھ میں صحافی پریشان
اخباراخبار کیا کہتے ہیں؟
ڈھکے چھپے الفاظ میں ایمرجنسی پر تنقید
’ہاں میں ڈر گیا‘
’اظہار رائے ٹھیک سہی مگر بچے چھوٹے ہیں‘
نظربندیاں گرفتاریاں
ملک بھر میں گرفتاریوں اور نظربندیاں شروع
اسی بارے میں
چینل کی بندش کے خلاف مظاہرہ
17 November, 2007 | پاکستان
ٹی وی چینلوں کی نشریات معطل
29 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد