BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 November, 2006, 23:13 GMT 04:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سندھ ٹی وی‘ پر پابندی کا تیسرادن

’سندھ ٹی وی‘
حکومت نے جمعرات کو سندھ ٹی وی کی نشریات پر پابندی عائد کی تھی
حکومتِ پاکستان کی جانب سے ٹی وی چینل ’سندھ ٹی وی‘ کی نشریات کو بند ہوئے اتوار کو تین دن ہو گئے ہیں۔

حکومت نے جمعرات کو سندھ ٹی وی کی نشریات پر پابندی عائد کی تھی۔

وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے بی بی سی کو بتایا کہ

وزیر اطلاعات محمد علی درانی
 سندھ ٹی وی انتظامیہ نے حکومت سے نشریات کی منظوری نہیں لی تھی، حکومت یہ پتہ چلا رہی ہے کہ وہ اپنے پروگرام نشر کیسے کر رہے تھے
سندھ ٹی وی انتظامیہ نے حکومت سے نشریات کی منظوری نہیں لی تھی، حکومت یہ پتہ چلا رہی ہے کہ وہ اپنے پروگرام نشر کیسے کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ سندھ ٹی وی کی نشریات پاکستان اور بیرون ملک میں سن دو ہزار چار سے دیکھی جارہی ہے۔ یہ نشریات بینکاک سے ٹیلی کاسٹ کی جاتی تھیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق یہ آزمائشی نشریات تھیں، ہم نے متعلقہ محکموں کو اس بارے میں رپورٹ دینے کے لیے کہا ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ پابندی قومی سلامتی کا معاملہ ہے؟ تو انہوں نے کہا وہ دیکھ رہے ہیں کہ وزارت داخلہ کے پاس اس کا کیا جواز ہے۔

دوسری جانب سندھ ٹی وی کے ایگزیکٹیو افسر ڈاکٹر کریم راجپر کا کہنا ہے کہ حکومت سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔ نہ ہی کسی حکومتی محکمے نے کوئی لیٹر جاری کیا ہے۔

ہم تو تعاون کرتے رہتے ہیں
 معلوم نہیں ہے کہ آخر حکومت کیوں ناراض ہے، اگر اسے کسی رپورٹ، خبر یا کسی پروگرام پر ناراضگی تھی تو مطلع کیا جاتا ہم تو تعاون کرتے رہتے ہیں
ایگزیکٹیو افسر ڈاکٹر کریم راجپر

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیمرا کی شرائط پوری کرکے پندرہ لاکھ فیس جمع کرائی تھی، پاکستان میں نشریات کے لیے لینڈنگ رائٹس سوائے کچھ میوزک چینلز کے کسی کو نہیں ملے ہیں۔

ڈاکٹر کریم کے مطابق انہیں معلوم نہیں ہے کہ آخر حکومت کیوں ناراض ہے، اگر اسے کسی رپورٹ، خبر یا کسی پروگرام پر ناراضگی تھی تو مطلع کیا جاتا ہم تو تعاون کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سکیورٹی کلئرنس کا مسئلہ ہے تو وہ کسی دوسرے ملک سے نہیں آئے ہیں اس ملک کے شہری ہیں اور یہاں ٹیکس ادا کر رہے ہیں جبکہ سندھ ٹی وی کی پروڈکشن سو فیصد پاکستانی ہے۔

دوسری جانب صحافیوں کی تنظیموں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور رپورٹرس ودآؤٹ بارڈز نے سندھ ٹی وی کی نشریات پر پابندی کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نشریات بحال کی جائیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد