BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 August, 2006, 05:13 GMT 10:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان: غیر ملکی نشریات کی اجازت

چودہ ٹی وی چینلوں کو پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنے کی شرط پر یہ اجازت دی گئی ہے
پاکستان حکومت نے مقامی ٹی وی چینلز کو محدود پیمانے پر بھارت سمیت مختلف غیر ملکی چینلز کی نشریات دکھانے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بات کابینہ ڈویزن کے انچارج وزیر نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں خاتون رکن اسمبلی کے سوال پر تحریری جواب میں بتائی ہے۔

وزیر کا کہنا ہے کہ فروری کے آخری ہفتے میں پاکستان میں میڈیا کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے ’پیمرا‘ نے وزارت خارجہ اور وزارت اطلاعات کی مشاورت کے ساتھ یہ فیصلہ کیا تھا۔

ان کے مطابق پاکستان میں قائم چودہ ایسے نجی ٹی وی چینلز جن میں بیشتر اردو زبان والے چینل ہیں جنہیں پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنے کی شرط پر یہ اجازت دی گئی ہے۔

بزنس پلس، بلوم برگ، سندھی ٹی وی چینل کے ٹی این، ایس ٹی وی، پشتو ٹی وی چینل خیبر سمیت کچھ ایسے بھی نجی چینلز ہیں جن کے نام حکومت کی منظور کردہ اس فہرست میں شامل نہیں، جنہیں غیر ملکی نشریات دکھانے کا اختیار دیا گیا ہے۔

وزیر کا کہنا ہے کہ جیو ٹی وی، آے آر وائی، انڈس اور دیگر چینلز جن کو غیر ملکی نشریات دکھانے کی اجازت ہے اس کے مطابق وہ اپنی روزانہ نشریات کا دس فیصد غیر ملکی پروگرامز پیش کرنے کی اجازت ہے۔

ان کے مطابق اس دس فیصد کا چالیس فیصد حصہ انگریزی اور ساٹھ فیصد بھارتی اور دیگر پروگرامز پیش کرسکتے ہیں۔ اس اعتبار سے اپنی روزانہ کی کل نشریات کا یہ چینلز چار فیصد حصہ انگریزی اور چھ فیصد حصہ بھارتی اور دیگر پروگرامز نشر کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں عام طور پر بھارتی چینلز کی نشریات دکھانے پر پابندی عائد ہے اور وہ بدستور قائم رہے گی۔ حکومت کی اس پابندی کے خلاف کئی شہروں اور علاقوں کے کیبل آپریٹرز ہڑتال بھی کرچکے ہیں۔

بعض اشتہاری کمپنیوں کے نمائندے کہتے رہے ہیں کہ پاکستان میں اجازت تو چھ فیصد بھارتی نشریات کھانے کی ہے لیکن بعض چینلز اس کافی زیادہ حد تک مقبول بھارتی پروگرامز کی نشریات دکھاتے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
پہلا نجی پشتو چینل
01 July, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد