’دوبارہ منتخب ہو سکتا ہوں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں انہیں آئندہ پانچ برس کی مدت کے لیے صدر منتخب کرسکتی ہیں۔ پشتو زبان کے ایک نجی ٹی وی چینل ’خیبر ٹی وی‘ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ آئین میں کوئی ابہام نہیں ہے اور یہ بات واضح ہے کہ موجودہ اسمبلیاں انہیں دوسری بار صدر منتحب کرسکتی ہیں۔ صدر کا کہنا ہے کہ جو لوگ ان کے دوسری بار صدر منتخب ہونے پر اعتراض کر رہے ہیں انہوں نے آئین نہیں پڑھا اور ویسے ہی بحث کر رہے ہیں۔ صدر نے اس انٹرویو میں کہا ہے کہ آئین کی رو سے صدر کے عہدے کی میعاد ختم ہونے سے کم از کم ایک ماہ اور زیادہ سے زیادہ سے دو ماہ قبل انتتخاب ہوسکتا ہے اور ان کے مطابق ان کی مدت پندرہ نومبر سن دو ہزار سات کو ختم ہورہی ہے۔ صدر جنرل پرویز مشرف کا دعویٰ ہے کہ ’ آئین کی رو سے پندرہ ستمبر سے پندرہ اکتوبر سن دو ہزار سات کے درمیان دوسری مدت کے لیے انتخاب ہونا ہے اور یوں میرا انتخاب موجودہ اسمبلیوں سے بھی ہوسکتا ہے۔‘ صدر نے خود کو پاکستان میں جمہوریت کا علمبردار کہتے ہوئے کہا کہ موجودہ اسمبلیاں پہلی بار اپنی پانچ سالہ مدت پوری کر رہی ہیں اور اس بات کا ’کریڈٹ‘ انہیں جاتا ہے۔ واضح رہے کہ حکران مسلم لیگ کے سرکردہ رہنما پہلے اس طرح کے بیانات دیتے رہے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ صدر مملکت نے کھل کر اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ موجودہ اسمبلیوں سے بھی خود کو صدر منتخب کراسکتے ہیں۔ | اسی بارے میں ’مشرف نے دھاندلی شروع کر دی ہے‘08 May, 2006 | پاکستان جنرل پرویز مشرف کا سوشلزم18 May, 2006 | پاکستان ’فوج کی موجودگی میں امن ناممکن‘06 May, 2006 | پاکستان مشرف کا تختہ الٹ دیں: الظواہری29 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||