BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 April, 2006, 06:22 GMT 11:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف کا تختہ الٹ دیں: الظواہری
ایمن الظواہری
یک ہفتے میں القاعدہ کی قیادت سے منسوب ہونے والا یہ تیسرا بیان ہے
ایک شدت پسند اسلامی ویب سائٹ پر اسامہ بن لادن کے نائب ایمن الظواہری سے منسوب ایک بیان نشر کیا گیا ہے جس میں پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کا تختہ الٹنے کی اپیل کی گئی ہے۔

وڈیو ٹیپ کا عنوان ہے ’پاکستانی عوام کے نام ایک پیغام‘۔ الظواہری نے بیان میں پاکستان کے عوام اور فوج سے صدر مشرف کی انتظامیہ کے خلاف لڑنے کے لیے کہا ہے۔

سولہ منٹ کی اس ٹیپ میں جاری ہونے والے بیان میں سعودی عرب، اردن اور مصر کے حکمرانوں کو مغرب سے قریبی تعلقات رکھنے پر غدار کہا گیا ہے۔

وڈیو میں ایمن الظواہری کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ عراق میں مزاحمت کاروں نے امریکی فوج کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں ’شہادت‘ کی آٹھ سو کارروائیاں کی گئی ہیں۔

بیان میں عراقی شدت پسندوں کی تعریف کی گئی اور کہا گیا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور ان کی اتحادیوں کو عراق میں صرف ناکامیاں، پریشانیاں اور مایوسیاں ملی ہیں۔

اس وڈیو سے پہلے تئیس اپریل کو عربی زبان کے ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ پر اسامہ بن لادن سے منسوب ایک بیان بھی نشر کیا گیا تھا کہ مغرب حماس کی قیادت والی فلسطینی حکومت کو تنہا کر کے اسلام دشمنی کر رہا ہے۔

اس بیان کے دو روز بعد عراق میں القاعدہ کے مبینہ سربراہ ابو مصعب الزرقاوی سے منسوب بھی نشر ہوا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد