الجزیرہ پر’اسامہ بن لادن کی ٹیپ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرب ٹیلی ویژن الجزیرہ نے اسامہ بن لادن سے منسوب ایک آڈیو ٹیپ نشر کی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ’ امریکہ پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی ہو چکی ہے‘۔ تاہم اس ٹیپ میں امریکہ کو اس شرط پر طویل المیعاد مفاہمت کی دعوت بھی دی گئی ہے کہ وہ مسلم ممالک سے اپنی فوج نکال لے۔ اسامہ کی جانب سے یہ مفاہمت کی دوسری دعوت ہے۔ اس سے قبل سنہ 2004 میں اسامہ بن لادن نے یورپی ممالک کو مفاہمت کی دعوت دی تھی جو کہ رد کر دی گئی تھی۔ امریکہ نے اسامہ بن لادن کی پیشکش مسترد کر دی ہے اور کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے سات بات چیت نہیں کرتا۔ امریکی خفیہ ادارے سی آئی نے کہا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ ٹیپ میں آواز اسامہ بن لادن ہی کی ہے اور یہ سن 2004 کے بعد ان کی پہلی ٹیپ ہے۔ گزشتہ ماہ بھی الجزیرہ نے اسامہ بن لادن کے نائب ایمن الظواہری کی ایک ویڈیو ٹیپ نشر کی تھی جو کہ چینل کے مطابق ستمبر میں بنائی گئی تھی۔ اس ٹیپ میں الظواہری نے کہا تھا کہ موت اور بیماری کی افواہوں کے باوجود اسامہ بن لادن زندہ ہیں۔ | اسی بارے میں بش عراق میں ہار مان لیں: الظواہري 06 January, 2006 | آس پاس ’لندن دھماکے القاعدہ نے کروائے‘19 September, 2005 | آس پاس طعلفر کا انتقام لیں گے: زرقاوی11 September, 2005 | آس پاس القاعدہ کا ’چنوک ویڈیو‘ نشر05 August, 2005 | آس پاس القاعدہ کی ٹیپ کا تجزیہ05 August, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||