چینل کی بندش کے خلاف مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نجی ٹی وی چینل کی بین القوامی بندش کے خلاف چینل ملازمین نے کراچی میں احتجاجی جلوس نکالا اور گورنر ہاؤس پر احتجاج کرنے کی کوشش کی جنہیں پولیس نے روک دیا۔ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب جیو ٹیلی ویژن کے ملازمین ایک بڑی تعداد میں آئی چندری گر روڈ پر نکل آئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے گورنر ہاؤس کی جانب مارچ شروع کردیا۔ اس ہی دوران پولیس کی بھاری نفری نے گورنر ہاؤس کو جانے والے راستے کو مسلم جیم خانہ کے قریب پولیس موبائلیں کھڑی کر کے روکنے کی کوشش کی تاہم متعلقہ چینل کے صحافیوں کا احتجاجی جلوس رکاوٹ عبور کرکے آگے بڑھتا گیا جس کے کچھ آگے پولیس نے مزید نفری کی مدد سے گونر ہاؤس کے قریب سڑک کو بلاک کر دیا۔ اس مقام پر پولیس نے صحافیوں کو گورنر ہاؤس جانے سے روکنے کے لئے کھڑی کی گئی پولیس مبائلوں کے آگے اور پیچھے ڈنڈہ بردار اہلکاروں کو قطار میں کھڑا کردیا۔ اس موقع پر پولیس اور صحافیوں کے درمیاں ہاتھاپائی بھی ہوئی، تاہم جیو ٹیلی ویژن کے بعض احتجاجی کارکنوں کی مداخلت پر صحافی واپسی اختیار کی۔ اس مقام پر چینل کے بعض کارکنوں نے احتجاج اتوار تک موخر کرنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے، چینلز کی بندش کے بارے میں حکومت پر تنقید کی۔ | اسی بارے میں سندھ میں احتجاجی مظاہرے، گرفتاریاں14 November, 2007 | پاکستان لیاری فائرنگ میں دو بچے ہلاک15 November, 2007 | پاکستان ایمرجنسی:اسلام آباد میں مظاہرے15 November, 2007 | پاکستان عمران کی گرفتاری کے خلاف احتجاج16 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||